صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تنہا نہ چل سکیں گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ مرے ساتھ آئیے جامعِ شریعت سے مراد یہ ہے کہ بقدرِ ضرورت احکامِ شریعت سے واقف ہو۔مولانا رومی کی ترغیب برائے صحبتِ صالحین ہمچو ملن شودر ہوائے شمسِ دیں آں صبا کزوے دلم گلزار شد ترجمہ و تشریح:حضرت رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میری طرح اے مخاطب! تو بھی منارۂ عشق و معرفت میرے مرشد شمس الدین تبریزی کا عاشق ہوجا کیوں کہ میرا مرشد مثل صبا کے ہے کہ جس کے فیض سے میرا دل گلزار ہورہا ہے۔ یعنی جس طرح بادِنسیم کی چھیڑ سے کلیاں چمن میں چٹک کر اپنی خوشبو کی سیل توڑ کے فضائے چمن کو معطر کرتی ہیں اسی طرح مرشدِ کامل کا فیض مثل نسیمِ سحر ہمارے قلب و روح کی اس سربستہ دردِ محبت ازلی کی سر بہ مہر خوشبو کی سیل کو توڑ دیتا ہے جو ساقیٔ ازل نے عالمِ ازل میں ودیعت فرمائی تھی ؎ کہیں کون و مکاں میں جو نہ رکھی جا سکی اے دل غضب دیکھا وہ چنگاری مری مٹی میں شامل کی اس مقام کی شرح کے لیے احقر کی فارسی مثنوی اختر کے تین اشعار ملاحظہ ہوں ؎ عمر تو گر بے رفیقے شد تمام ایں ہلالِ تو نہ شدِ ماہ تمام بوئے خوش از غنچہ کے آمد بروں تا نہ شد پیشِ نسیمے سرنگوں غنچہ را ایں کر و فر در انجمن ہست از فیضِ نسیمے در چمن