صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
صحبت ِ اہل اللہ سے حیاتِ ایمانی عطا ہوتی ہے ولی اللہ کا صحبت یافتہ کوئی ایسا نہیں ہو سکتا جو ولی اللہ نہ ہو۔ صحبت میں رہ کے دیکھو۔ایک اللہ والے کی تھوڑی سی صحبت جگر مراد آبادی نے پائی تھی، عمر بھر کی شراب چند لمحوں کی صحبت کی برکت سے چھوڑ دی۔ یہ وہ کرنٹ ہے جو مردہ روح کو ایمانی حیات بخشتا ہے۔دنیا کا کرنٹ تو ہلاک کرتا ہے لیکن اللہ والوں کے پاس جذب کی تجلیات کا جو کرنٹ ہے وہ ہمیں ایک نئی ایمانی حیات بخشتا ہے۔ دنیا کی بجلی کا کرنٹ اگر پانی میں آجائے تو کہتے ہیں اس پانی کو مت چُھونا ورنہ مرجاؤگے۔ لیکن اللہ والوں سے مصافحہ کر کے دیکھو۔ان کی صحبت میں تجلیاتِ جذب کی جو برقی لہریں ہیں وہ ہمارے لیے حیات بخش ہیں۔شیخ سے کیا چیز سیکھنا چاہیے؟ جب کسی شیخ سے تعلق قائم کرو تو سب سے پہلا کام یہ کرو کہ اللہ تعالیٰ کی محبت، اللہ کا خوف اورتقویٰ سیکھو ورنہ کُوْنُوا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے حکم میں تمہارا ’’کُونُوا‘‘ بالکل بےکار ہوجائے گا۔مقصد صحبتِ اہل اللہ تقویٰ اور تقویٰ پر استقامت ہے۔ اگر کبھی تقویٰ ہو اورکبھی لقوہ ہو تو یہ استقامت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں ثُمَّ اسْتَقَامُوْا؎ نازل فرمایا۔ معلوم ہوا کہ استقامت مطلوب ہے۔ إ إ إ إ ------------------------------