صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
عاملوں کے بجائے کاملوں کو تلاش کیجیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ہمارے لیے سب وظیفے موجود ہیں، اس کو پڑھتے رہیں پھر کسی عامل کی ضرورت نہیں، البتہ کامل کی ضرورت ہے یعنی شیخ ِکامل کی، اللہ والوں کی، جن کی صحبتوں سے اللہ کی محبت عطا ہوتی ہے، دین کی دولت ملتی ہے۔ اس لیے عامل کو نہ تلاش کرو، کامل کو تلاش کرو۔شیخ کی صحبت میں کتنا عرصہ رہنا چاہیے؟ شیخ کے پاس سے جلدی نہ بھاگنا چاہیے، کیوں کہ ایک رنگریز سے ایک آدمی نے کہا کہ میری چادر رنگ دو، تو اس نے کہا کہ رنگنے کے لیے بہتّر (۷۲) گھنٹے چاہئیں۔ کہا کہ نہیں، ہماری تو کل شام کو ریل ہے، تم ہمیں کل دے دو، رنگریز نے کہا کہ کل میں دے تو دوں گا، لیکن ضمانت نہیں دے سکتا کہ اس کا رنگ پکا رہے گا۔ اسی طرح جو لوگ قبل از وقت شیخ کی صحبت سے بھاگ جاتے ہیں ان کا رنگ بھی کچا رہتا ہے دوسرے ماحول سے متأثر ہوجاتے ہیں۔ اور اگر نسبت مع اللہ پختہ ہوجائے تو وہ لوگ ماحول کو بدل دیتے ہیں ؎ جہاں جاتے ہیں ہم تیرا فسانہ چھیڑ دیتے ہیں کوئی محفل ہو تیرا رنگِ محفل دیکھ لیتے ہیںصحبت ِ اہل اللہ کے بغیر علم نافع نہیں ہوسکتا اب دوسرا واقعہ سنیے! جب مکہ شریف تین میل رہ گیا تو وہی موٹر جس میں، میں شیخ کے ساتھ سفر کررہاتھا ایک پیٹرول پمپ پر پیٹرول لینے کے لیے صاحب ِکار نے روکی۔ اتنے میں ایک ٹینکر آیا جس پر دس، بارہ ہزار گیلن پیٹرول لدا ہوا تھا۔ اس کے ڈرائیور نے بھی کہا کہ میرے ٹینکر میں پیٹرول ڈال دو کیوں کہ انجن میں پیٹرول نہیں جارہا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ ایک دوسرا سبق حاصل کرو۔جو علماء اپنے باطن کو منور نہیں کرتے اللہ والوں کی صحبت سے، اللہ تعالیٰ کاخوف، اللہ کی خشیت ، اللہ تعالیٰ کی محبت کاپیٹرول اپنے قلب کے انجن میں حاصل نہیں کرتے، ان کاعلم ان کی پیٹھ کے اوپر رکھاہوا ہے۔ چاہے دس ہزار