صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
نام لیتے ہی نشہ سا چھا گیا ذکر میں تاثیرِ دورِ جام ہے وعدہ آنے کا شبِ آخر میں ہے صبح سے ہی انتظارِ شام ہے پھر علامہ موصوف نے اپنے اوپر تبصرہ کرنے والوں کو بزبانِ حال یہ جواب دیا ؎ مرے حال پر تبصرہ کرنے والو تمہیں بھی کبھی عشق یہ دن دکھائےکتاب پر صحبتِ اہل اﷲ کی فوقیت کی دلیل ارشاد فرمایا کہ تجربہ ہے کہ جن کا علم زیادہ تھا اور صحبت کم تھی ان سے فیض کم پہنچا اور اگر پہنچا تو ناقص پہنچا، اور جن کا علم بقدرِ ضرورت تھا لیکن صحبت زیادہ تھی ان سے زیادہ فیض ہوا۔ جب کلامِ پاک نازل ہوا تو ایک ہی آیت نازل ہوئی اور آپ کی نبوت مسلم ہو گئی۔ اِقْرَاْ نازل ہوتے ہی آپ کامل نبی بن گئے۔ اﷲ تعالیٰ نے کتاب کی تکمیل پر آپ کی نبوت کی تکمیل کو موقوف نہیں رکھا کہ ۲۳برس میں جب قرآنِ پاک مکمل ہوجائے گا تب جا کے پیغمبر کو مکمل نبوت عطا کروں گا۔ نہیں! بلکہ ایک ہی آیت پر آپ کی نبوت مکمل ہو گئی اور ایسی مکمل ہوئی کہ ؎ یتیمے کہ ناکردہ قرآن درست کتب خانۂ ہفت ملت بشست وہ یتیم کہ جس پر قرآن ابھی مکمل نازل نہیں ہوا لیکن تمام سابقہ آسمانی کتابیں توریت، زبور اور انجیل سب منسوخ ہو گئیں، اور اس وقت جو صحابہ ایمان لائے ان کا درجہ سب سے آگے بڑھ گیا۔ کتاب تو ۲۳ برس میں مکمل نازل ہوئی لیکن ایک آیت کے نازل ہوتے ہی جو صحابہ ایمان لائے وہ صحبتِ رسول کے صدقہ میںاَلسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ؎ کہلائے۔ اور ------------------------------