صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
صحبتِ شیخ اور تقویٰ کی تکمیل ایک بات کہتا ہوں کہ اگر بادشاہ بھی آجائے تو اصلی مرید وہ ہے جو اپنے شیخ کو دیکھےاور بادشاہ کو نہ دیکھے۔سارے عالم کے بادشاہ اگرجمع ہوں اور اس کے فوکس (FOCUS)میں کمی ہوئی تو وہ فوکس(Fox)ہوجائےگا، فوکس(Fox)معنیٰ لومڑی، اورفوکس موٹر کا نام بھی ہے، فوکس کار کے اندر شیخ کی برکت سے اﷲ تعالیٰ مرسڈیز کا انجن ڈال دیتا ہے پھر اس کی چال بدل جاتی ہے، کتنے گناہ گار اﷲ والوں کی صحبت کی برکت سے اﷲ والے ہو گئے ؎ عشق مرشد بنا عشقِ حق خام تھا عشق میں درد کی چاشنی اب ملی یعنی کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَکے بغیر تقویٰ ناتمام تھا اور بدنام تھاکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعد خوشنام ہوا ،ورنہ ؎ خلافِ شرع شیخ تھوکتا بھی نہیں اندھیرے اُجالے مگر چوکتا بھی نہیں پہلے تو یہ حالت تھی مگر اب صحبتِ شیخ کی برکت سے ہر سانس صاحبِ تقویٰ ہے، اس کا ہرلمحۂ حیات صاحبِ تقویٰ ہے، ہر لمحہ تعلق مع اﷲ کی دولت سے مشرف ہے۔ اس شعر کا ترجمہ کر دیا میں نے کہ بغیرکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے تقویٰ ناتمام ہے۔بدون مربی مجاہدات کی ناکامی اب اس کی مثال سن لو! حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ایک خان صاحب جنگل میں عبادت کیا کرتے تھے۔رات بھر تہجد میں سجدے میں رو رہے ہیں تو لوگ ان کے معتقد ہو گئے۔ ایک معتقد نے کہا کہ حضرت! ایک سوال ہے کہ اس جنگل میں آپ کو ڈر نہیں لگتا؟ یہاں شیروں کی آوازیں بھی آتی ہیں۔ خان صاحب نے کہا کہ عجیب آدمی ہو، میں شیروں سے کیا ڈروں گا میں تو خدا سے بھی نہیں ڈرتا