صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
سے زیادہ ان کو اللہ تعالیٰ نے اہمیت دی۔ جو چیز پہلے بیان کی جاتی ہے اس کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ اللہ والوں کو درجۂ اوّلین میں رکھااور جنت کو درجۂثانوی میں رکھا۔حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کامقامِ علم اس پر حضرت نے عجیب دلیل بیان فرمائی۔ حضرت بہت بڑے عالم تھے کہ دیوبند کی صدر مدرّسی کے لیے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کاانتخاب فرمایا تھا ، جب علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ ڈابھیل تشریف لے گئے۔ حضرت کے علوم عجیب وغریب تھے۔اہل اللہ کی فضیلت کی دلیلِ معقول فرمایا کہفَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْمیں اللہ تعالیٰ نے اللہ والوں کو جنت پر فضیلت کیوں دی ؟اس کاراز کیا ہے ؟ اس کا استدلالِ عقلی کتنا عجیب وغریب فرمایا کہ عقلی دلیل یہ ہے کہ جنت مکان ہے، اللہ والے اس کے مکین ہیں، اور مکین افضل ہوتا ہے مکان سے ۔ کیا دلیل ہے سبحان اللہ!یہاں بھی جن کو اللہ تعالیٰ نے ذوقِ سلیم عطا فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ سے جن کوعشق ومحبت ہے وہ اللہ والوں کو دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں۔ یہ دلیل ہے اس کی کہ وہ بھی دیوانہ ہے اللہ کا۔اہل اللہ وصول الی اللہ کے لیے دروازے ہیں میں دوستوں سے یہی کہتاہوں کہ اللہ والے اللہ کے دروازے ہیں،آپ دروازوں کے سائز نہ ناپیے،ورنہ آپ اللہ سے محروم رہیں گے۔ یہ مت دیکھیے کہ حکیم الامت اور بڑے بڑے علماء اوراولیاء اللہ تو چلے گئےآج کل کے مرشدین تو سٹرپٹر، کنڈم ناقابلِ ریفرینڈم ہیں۔ ان کے پاس جانے سے کیاملے گا۔ دروازوں کو مت دیکھو! دروازوں کاانتقال ہوتارہتا ہے۔ لیکن اللہ وہی زندہ حقیقی موجود ہےجو دروازوں کے ذریعے عطا فرماتا ہے، بلکہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بڑے دروازے سے ایک ایک ہزار روپیہ دیا، پچاس