صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
ناپاک کو بھی اللہ تعالیٰ پاک کر کے جنت میں بھیج دیں گے۔ ؎ یہ ہے صحبتِ اہل اللہ۔جس کو بعض نادان اپنے تکبر کی وجہ سے حقارت سے بیان کرتے ہیں کہ اللہ والوں کی صحبت سے کچھ نہیں ہوتا۔ دیکھ لو اصحابِ کہف کو! قرآنِ پاک ناطق ہے اس منطوق کا، اس مفہوم کا، جو میں نے پیش کیا کہ اصحابِ کہف کی برکت سے وہ کتّا جنت میں جائے گا۔اولیاء اللہ کی صفتِ ولی سازی حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس طرح سورج میں گرمی اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے، اور چاند کو ٹھنڈک اللہ نے بخشی ہے،اسی طرح اللہ والوں کے اندر اللہ نے ولی سازی کی خاصیت عطا فرمائی ہے یعنی ان کی برکت سے دوسرے لوگ بھی اللہ کے ولی بنتے ہیں۔ یہ خاصیت ان کو اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔یہ ان کی ذاتی صفت نہیں ہے۔جب خود ان کا ولی بننا اللہ کی عطا ہے، تو ولی سازی کیسے ان کی ذاتی خاصیت ہوسکتی ہے ؟ جس طرح مشہور ہے کہ ؎ آہن کہ بہ پارس آشنا شد فی الفور بصورتِ طلا شد جولوہاپارس پتھر کے ساتھ مل جائے، متصل ہوجائے،Touchہوجائے، چھوجائے تو وہ لوہا فوراً سونا بن جاتا ہے۔ تو پارس پتھر میں لوہے کو سونا بنانے کی جو خاصیت ہے ،وہ پارس پتھر کی ذاتی نہیں ہے، اس کو دی گئی ہے۔ اسی طرح اللہ والوں کے اندر ولی سازی یعنی ولی اللہ بنانے کی خاصیت ان کی ذاتی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمائی ہے۔ حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمایاکہ میں تمہارے پیرومرشد حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب کی ایک بات سناتا ہوں،جو حضرت نے مجھ سے جون پور میں فرمائی تھی، اور اب میں کراچی میں تمہیں پیش کررہاہوں کہ ایک لو ہے ------------------------------