صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نظر آئیں گے،اور سورج اور چاند کی روشنی میں لوڈ شیڈنگ معلوم ہوگی۔ ساری لیلاؤں کا نمک بھول جاؤگے۔ کسی اللہ والے کے پاس کچھ دن رہ کے دیکھو اور کوئی اللہ والا نہ ملے تو ان کے غلاموں کے پاس رہ لو جس میں اختر بھی شامل ہے۔ کیوں بھئی !اللہ والوں کی غلامی پر آپ کو اعتقاد ہے یا نہیں؟ سب سے پہلے مولانا ایوب گواہی دیں گے۔ کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ خود کہے کہ میں اللہ والا ہوں۔اپنی غلامی اور صحبت کی نسبت کرے کہ میں فلاں اللہ والے کا خادم ہوں۔ مگر جو لوگ مرید ہیں جتنا نیک گمان کریں کم ہے اور ان کے لیے اتنا ہی مفید ہے۔صحبتِ اہل اللہ کی نعمت اور دوستو! پانچواں نسخہ بڑا مزے دار ہے، اس میں کوئی محنت بھی نہیں ہے اور بہت پُر لطف بھی ہے، وہ کیا ہے؟ جس اللہ والے سے آپ کو محبت ہو، مناسبت ہو، اس کی صحبت میں جانا اور بیٹھنا ہو، اس سے اصلاحی تعلق قائم کر لیں۔ آپ بتایئے! جس کو کسی دینی مربی سے محبت ہے اس کو دیکھنے میں مزہ آتا ہے یا نہیں؟ ارے! اتنا مزہ آتا ہے کہ مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی، بہت بڑے حافظ عالم اور مفتی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے فرماتے ہیں کہ اے میرے شیخ! اگر میں ایک نظر آپ کو دیکھ لوں اور اس کے بعد ہزار سال سجدۂ شکر میں سررکھوں تو بھی اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ تو یہ پانچواں نمبر جو ہے یعنی صحبتِ اہل اللہ یہ دین کی روح ہے، دین اسی سے پھیلا ہے۔ اکبر الٰہ آبادی کہتے ہیں ؎ نہ کتابوں سے نہ وعظوں سے نہ زر سے پیدا دین ہوتا ہے بزرگوں کی نظر سے پیدا سن لیجیے! اسلام پھیلا ہی نظر ِنبوت سے ہے۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی نظر سے دین پھیلا، اس کے بعد صحابہ رضی اللہ عنہم کی نظر سے دین پھیلا۔اس کے بعد تابعین کی نظر سے دین پھیلا، اس کے بعد آج تک اولیاء اللہ کی نگاہوں سے دین پھیل رہا ہے اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔