صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تائید ہے کہ مولانا رومی کو سو برس کی تہجد سے جو قرب عطا ہوتا وہ شمس الدین تبریزی کی صحبت سے چند دنوں میں عطا ہوگیا۔چودہ سو برس قدیم آسمانی ٹیکنالوجی اب اختر کی زبان سے سائنس سنو! لوگ کہتے ہیں کہ مولوی لوگ سائنس نہیں جانتے۔ابھی بتاؤں گا کہ مولوی جو سائنس جانتا ہے اس کی خبر سائنس دانوں کو بھی نہیں ہے۔ دیسی آم کو لنگڑا آم بنا نے کے لیے پیوند کاری سائنس نے اب ایجاد کی ہے لیکن ہمارے اللہ نے اپنے پیارے نبی سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں چودہ سو برس پہلے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَکی ٹیکنا لوجی نازل کی کہ اگر تم اپنے دیسی دل کی اللہ والوں کے دل سے پیوند کاری کرلو، اپنے دیسی دل کو اللہ والوں کے دل سے باندھ لوتو تمہارا دیسی دل اللہ والا ہوجائے گا۔ تمہارا نفسِ امّارہ اولیاء اللہ کانفس ِمطمئنّہ ہوجائے گا۔ بس شرط یہ ہے کہ دیسی اور غافل دل کو کسی اللہ والے صاحب ِ نسبت دل سے ملادو ؎ قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے اورکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کی ٹیکنالوجی حیوانات ونباتات کی ٹیکنالوجی نہیں ہے، اشرف المخلوقات کی ٹیکنالوجی ہے۔ ان سائنس دانوں کی ٹیکنالوجی تو دیسی آم کو لنگڑا آم بناتی ہے، نباتِ ادنیٰ کو نباتِ اعلیٰ بناتی ہے۔ لیکن چودہ سو برس پہلےکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَکی جو ٹیکنا لوجی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی یہ انسانِ ادنیٰ کو انسانِ اعلیٰ بناتی ہے۔ یہ غافل اور نافرمان انسانوں کو اللہ والا بناکر صحیح معنوں میں اشرف المخلوقات بناتی ہے۔ ان سائنس دانوں کی ٹیکنا لوجی حیوانات اور نباتات کے لیے ہے لیکن انبیاء(علیہم السلام)کیوں کہ اشرف الناس ہیں ان کی ٹیکنالوجی اشرف المخلوقات کے لیے ہے۔کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کی پیوند کاری کاطریقہ لیکن اس کا کیا طریقہ ہے؟ اگر کوئی شخص خالی دعا کرتا رہے کہ یا اللہ! مجھے