صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اِلْحَاق بِالصَّالِحِیْن کی کرامت فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بزرگانِ دین کے پاس جانے سے کیا ہوتا ہے؟ ایک علمِ عظیم ابھی ابھی عطا ہوا۔ اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے، بزرگوں کی دعاؤں کا صدقہ ہے کہ میں سوچتا نہیں ہوں دل میں خودبخود آجاتا ہے۔ کعبہ شریف کے آس پاس جہاں بیت الخلاء تھے آج مسجد الحرام کی توسیع میں وہ توڑ پھوڑ کر کعبہ شریف میں داخل کر دیے گئے اور الحاق کی برکت سے آج اسی زمین پر ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ کا مل رہا ہے اور وہ اﷲ کا گھر قرار دیا جارہا ہے۔ تو جب بیت الخلاء جیسی نجس اور غلیظ اور حقیر چیز بیت اﷲ شریف سے ملحق ہو کر بیت اﷲ کا جز بن سکتی ہے تو کیا انسان اﷲ والوں سے مل کر اﷲ والا نہیں بن سکتا؟ یہی راز ہے کُوْنُوْامَعَ الصّٰدِقِیْنَ کاکہ تم اہل اﷲ سے الگ نہ رہو اِلْحَاق بالصَّالِحِیْن میں تاخیر مت کرو، اپنی تنہائی کی عبادت پر ناز نہ کرو۔ اگر بیت الخلاء الگ رہتا اور بیت اﷲ سے ملحق نہ ہوتا تو ہمیشہ بیت الخلاء ہی رہتا لیکن الحاق کی برکت سے اس خراب زمین کی قیمت بڑھ گئی۔ پس اگر تم نالائق ہو لیکن اگر لائقوں کے ساتھ رہو گے تو ہم تمہاری نالائقی کا ’’نا‘‘ ہٹا دیں گے اور تم لائق ہوجاؤ گے اور تمہاری قیمت بڑھ جائے گی۔ اور اس میں ایک سبق اور ہے کہ بیت الخلاء کو توڑا جاتا ہے تب وہ بیت اﷲ کا جز بنتا ہے۔ اسی طرح اگر اﷲ والا بننا چاہتے ہو تو اپنے نفس کی ناجائز خواہشات کو توڑو پھر اِلْحَاق بِالصَّالِحِیْن کی برکت سے تم اﷲ والے ہوجاؤ گے اور اگر نفس کو نہیں توڑا تو ایسا شخص محروم کا محروم ہی رہے گا جیسے اگر بیت الخلاء کو نہ توڑا جاتا تو بیت الخلاء کا بیت الخلاء ہی رہتا کعبۃُ اﷲ کا جز نہیں بن سکتا تھا۔صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمٰی تو صحبت اتنی بڑی اور اہم چیز ہے کہ ایک شخص اگر حالتِ ایمان میں ایک مرتبہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو دیکھ لے یا وہ نابینا ہو لیکن نبی کی نظر اس پر پڑجائے تو وہ صحابی ہوجاتا ہے اور اس کا ایمان اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ایک لاکھ امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ، ایک لاکھ امام بخاری رحمۃ اﷲ علیہ اور سارے اولیاء اﷲ کا ایمان ایک طرف رکھا جائے اور ایک