صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا، قَالَ: لَا غَیْرَ اَنِّیْ اَحْبَبْتُہٗ فِی اللہِ، قَالَ: فَاِنِّیْ رَسُوْلُ اللہِ اِلَیْکَ بِاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَبَّکَ کَمَا اَحْبَبْتَہٗ فِیْہِ؎ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے ایک شخص کی دوسری بستی میں جا کر ملاقات کی۔ اﷲ تعالیٰ نے راستے میں ایک فرشتہ مقرر فرمایا۔اس نے پوچھا : کہاں کا ارادہ ہے؟اس نے کہا: میرا بھائی جو اس بستی میں رہتا ہے اس سے ملنے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے دریافت کیا کہ کیا وہ آدمی تیرا مملوک ہے یا تیری اولاد ہے؟ یا ایسا شخص ہے جس کا خرچ تجھ پر لازم ہے یا اس پر شفقت تیرے ذمے ہے؟ کہا:نہیں، میں صرف اس سے اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اس فرشتہ نے اس کو خوشخبری سنائی کہ میں اﷲ تعالیٰ کا رسول یعنی بھیجا ہوا فرشتہ ہوں۔ اﷲ تعالیٰ نے تجھے اپنا محبوب بنا لیا جیسا کہ تو نے اس بندے سے صرف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے محبت کی۔ ھَلْ لَّکَ عَلَیْہِ مِنْ نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا، اَیْ تَقُوْمُ بِاِصْلَاحِہَا وَ اِتْمَامِہَا، اَیْ ھَلْ ہُوَ مَمْلُوْکُکَ اَوْ وَلَدُکَ اَوْ غَیْرُ ہُمَا مِمَّنْ ہُوَ فِیْ نَفَقَتِکَ وَشَفَقَتِکَ لِتَحْسُنَ اِلَیْہِ مِنْ رَّبِّ فُلَانٍ ؎حلاوتِ ایمانی اور جنت کی بشارت حُبِ درو یشاں کلیدِ جنت است دشمنی ایشاں سزائے لعنت است (بابافریدعطار رحمۃ اللہ علیہ) ترجمہ: درویشوں کی محبت جنت کی کنجی ہے اور ان سے عداوت لعنت کی سزا ہے۔تحقیق لفظِ دُرویش و لفظِ خانقاہ دُرویش کے دال پر پیش ہے اورویش کے معنیٰ مثل ہے۔ جیسے پری وش، پری ------------------------------