صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
فَاتَّقُوا اللہَ پس تم میری نافرمانی مت کرنالَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ؎ تاکہ تم شکر گزار بندے بن جاؤ۔ بس اختر اس مسجد میں یہ اعلان کرتاہے کہ اصلی شکر گزار وہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کو چھوڑ دے، حرام کھانا چھوڑ دے، حرام نظر چھوڑ دے، جتنے بھی گناہ ہیں سب سے توبہ کرلے۔سچا مرشد عظیم الشان نعمت ہے اس زمانے میں جس کو اللہ تعالیٰ سچا مرشد عطا فرمادےسمجھ لو کہ اس پر اللہ تعالیٰ کابہت بڑا فضل ہے۔ میرے شیخ اس بات کو کہہ کررونے لگتے تھے کہ اگر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے پوچھا کہ عبدالغنی! ہم نے تجھے حکیم الامت مجدد الملت تھانوی جیسا پیر دیا تھا، تو نے اس کاکیا شکر ادا کیا؟تو یہی کہوں گا کہ اے اللہ! اس نعمت کا شکر مجھ سے ادا نہیں ہوسکا،اور حضرت یہ کہہ کر رونے لگتے تھے۔ کسی کو سچا پیر مل جائے تو یہ عظیم الشان نعمت ہے ۔ اور اصلی پیروہ ہے جو دل کی پیرا نکال دے، اور پیرا کے معنیٰ ہیں درد، تکلیف، دُکھ یعنی اللہ سے غفلت کاکینسر اچھا کردے۔اہل اللہ سے مناسبت علامت ِسعادت اب مولانا رومی بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی گناہ گار بندہ چاہے وہ شراب پیتاہو، داڑھی بھی نہ رکھتا ہو، بے نمازی بھی ہو، لیکن وہ کسی ولی اللہ کو دیکھ کر خوش ہوجائے ،تو سمجھ لو کہ یہ کسی وقت ولی اللہ ہونے والا ہے۔ یہ اللہ کاکچھ عاشق ضرور ہے، اس کے اندر عشقِ الٰہی کے جراثیم موجود ہیں۔ اللہ والوں کو دیکھ کر جس شخص کادل خوش ہوجائے تو سمجھ لو کہ اس کے دل میں بھی اللہ تعالیٰ کی محبت موجود ہے۔علمِ سماعی زیادہ مؤثر ہوتا ہے کیا کہیں علم ِسماعی بھی عجیب نعمت ہے ۔ صحابہ کی سنت یہی ہے کہ ان ------------------------------