صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
کوئی مقام نہ تھا، لیکن جب حاجی صاحب کے پاس گئے نفس کی اصلاح کرائی، ذکر اللہ کیا، حضرت حاجی صاحب کی دعاؤں اور توجہات سے اللہ تعالیٰ نے ان علماء کو کیا مقام عطا فرمایا کہ علم وعمل کے آفتاب بن کر چمکے۔صحبت ِ اہل اللہ سے راہ ِ تقویٰ لذیذ ہوجاتی ہے اب رہ گیایہ سوال کہ تقویٰ کی راہ توبظاہر بہت مشکل معلوم ہوتی ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھےکہ میاں حکیم اختر!اللہ کا راستہ بظاہر تو مشکل ہے، لیکن جب کسی اللہ والے کاہاتھ ہاتھ میں آجاتا ہے تو یہ راستہ، تقویٰ کاراستہ، ولایت کاراستہ، سلوک کاراستہ نہ صرف یہ کہ آسان ہوجاتا ہے بلکہ لذیذ تر اور مزیدار ہوجاتا ہے۔ اور اس کے متعلق ایک شعر میں پیش کرتاہوں ؎ مجھے سہل ہوگئیں منزلیں کہ ہوا کے رخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آگیا تو چراغ راہ کے جل گئے کسی اللہ والے کاہاتھ ہاتھ میں آجائے تو نفس وشیطان کے رخ بدل جاتے ہیں۔ اور ایسے شخص پر وہ پھر قابو نہیں پاتے اور تقویٰ کا حصول آسان ہوجاتا ہےیٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نسخہ کیمیا بتادیا کہ اے دنیا والو!اے سائنس دانو! جس طرح تم دیسی آم کو لنگڑے آم کی قلم سے لنگڑا آم بناتے ہواسی طرح اگر تم ہمارے خاص بندوں کی صحبت میں اپنے دیسی دل کی قلم لگالو تو ہم دیسی دل کو اللہ والا دل بنادیتے ہیں۔ اور جس طرح لنگڑے آم کی قلم سے جب دیسی آم لنگڑا آم بن جاتا ہے تو دیسی آم کانام بدل جاتا ہے،دام بدل جاتا ہے، کام بدل جاتا ہے۔اسی طرح اللہ والوں کی صحبت کی برکت سے غافل اور نافرمان دل اللہ والا دل ہوجاتا ہے ۔ پھر اس کی قیمت اور دام اور کام کا کیا پوچھنا! سینکڑوں دل اس کی برکت سے اللہ والے بن جاتے ہیں۔صحبت ِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیر صحبت سے قیمت بڑھ جاتی ہے ۔ جس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے آفتابِ