صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
بھی فرض ہوجائے گی۔کیوں؟ اس لیے کہ گیارہ مہینہ کی مجاہدہ کی ہوئی رقم کی صحبت اس کومل گئی۔ اس صحبت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس رقم کو جو سال بھر میں زکوٰۃ کے قابل ہوتی ایک ہی مہینہ میں اس قابل کردیا کہ وہ زکوٰۃ کے قابل ہوگئی۔ اسی طرح جو اہل اللہ اللہ کے راستے میں پہلے سے بہت بڑے بڑے مجاہدات کیے ہوئے ہیں،ان کی صحبت کے صدقے میں اللہ تعالیٰ جلد اللہ والا بنا دیتا ہے۔ تو حضرت سلطان ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے اتنے بڑے واقعہ سے یہ سبق ملا کہ اللہ والوں کی صحبت سے اتنی جلد اللہ کا راستہ طے ہوجاتا ہے ؎ آؤ دیارِ دار سے ہوکر گزر چلیں سنتے ہیں اس طرف سے مسافت رہے گی کم میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھےکہ حکیم اختر! یوں تو اللہ کا راستہ مشکل ہے،نفس سے مقابلہ مشکل ہے، مگر اللہ والوں کی صحبت سے اور ان کی دعاؤں سے اللہ کاراستہ نہ یہ کہ آسان ہوجاتا ہے بلکہ مزیدار بھی ہوجاتا ہے۔تجلیاتِ جذب کامکان مجالس ِاہل اللہ اللہ تعالیٰ نے تجلیاتِ جذب کا زمانہ بھی بتادیااور مکان بھی بتادیا۔ ایک حدیثِ پاک میں زمانہ بتایا گیا کہ پورے زمانے میں قیامت تک اللہ تعالیٰ کی تجلیات برستی رہیں گی اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَیَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٍ؎ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے زمانےکے دن رات میں یہ تجلیات جن سے اللہ اپنے بندوں کو جذب کرتا ہے نازل ہوتی رہیں گی۔ ان کو تلاش کرتے رہو، اگر کوئی تجلی حاصل ہوگئی تو پھر تم کبھی شقی نہیں ہوسکتے۔ مگر ان کامکان کہاں ہے،یہ کہاں ملیں گی؟ تو دوسری حدیثِ پاک لَایَشْقٰی جَلِیْسُھُمْ؎ میں بتادیا گیا کہ اللہ والوں کی صحبت میں ملیں گی۔ جہاں اللہ تعالیٰ بندوں کو ------------------------------