صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
ہوجائے گا۔ اﷲ کی بارگاہ میں مقبولیت ہی ختم ہوجانے کا خطرہ ہوجائے۔ سب شیخ کا فیض ہوتا ہے۔ اس کی دعاؤں کا صدقہ ہوتا ہے ؎ چاند تارے میرے قدموں میں بچھے جاتے ہیں یہ بزرگوں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہےصحبت کی اہمیت پر ایک علمِ عظیم ارشاد فرمایا کہ جب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہجرت کا حکم ہوا تو کیا صحابہ کو اجازت ملی کہ تم میرے گھر سے چپٹے رہنا؟ کعبۃُ اﷲ سے زیادہ رسولُ اﷲ کے فیض کو اﷲ نے اہمیت دی کہ جہاں میرا نبی جارہا ہے سب جاؤ، ایک بھی یہاں نہیں رہے گا۔ اور پھر مکہ شریف فتح ہوجانے کے بعد بھی اﷲ نے اجازت نہیں دی کہ اب تو مکہ شریف فتح ہو گیا اب تکلیف دہ ماحول نہیں رہا، اب تم سب آجاؤ اور میرے کعبہ سے چپٹے رہو۔ نہیں! میرے نبی کے قدموں سے چپٹے رہو۔ اﷲ تم کو میرے نبی سے ملے گا۔ اس سے صحبت کی اہمیت ظاہر ہے۔ ایک عالِم نے مکہ شریف میں میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم سے پوچھا کہ بعد عصر حضرت شیخ الحدیث رحمۃ اﷲ علیہ کی مجلس ہوتی ہے تو میں مجلس میں حاضر ہوا کروں یا طواف کیا کروں؟ حضرت نے فرمایا کہ اگر کسی کی آنکھ میں تکلیف ہو تو وہ پہلے ڈاکٹر کے پاس جائے گا یا تلاوت کرے گا؟ اہل اﷲ کی برکت سے اﷲ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور دل رذائل سے پاک ہوتا ہے پھر صاف دل سے کعبہ کی تجلیات کچھ اور نظر آتی ہیں۔ جب گھر والے سے محبت ہوگی تب گھر کچھ اور نظر آئے گا۔آدمی، آدمی بناتا ہے ارشاد فرمایا کہ اڑنے کا طریقہ کتاب میں پڑھنے سے کوئی اڑ نہیں سکتا۔ تیرنے کا طریقہ کتاب میں پڑھنے سے کوئی تیر نہیں سکتا۔ اگر کوئی کتاب لے کر دریا میں تیرنے جائے، کتاب میں لکھا ہو کہ پانی میں ایسے ایسے ہاتھ چلاؤ اور وہ اسی طرح ہاتھ