صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
مِری زندگی کا حاصل مِری زیست کا سہارا ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنادین کس سے سیکھیں؟ دنیا میں اپنا سامان قُلی کو دینے سے پہلے بیلٹ کے ساتھ پٹّہ دیکھتے ہو کہ نمبر ہے یانہیں؟ قُلی سرکاری ہے یا نہیں؟ اگر کوئی کتنے ہی قیمتی لباس میں ہو، اور کہے کہ صاحب! مجھے سامان دے دیجیے تو آپ دیکھتے ہی کھٹک جائیں گے کہ پتا نہیں یہ کون ہے؟ ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارا مال لے کر بھاگ جائے۔تو دنیائے حقیر کا ایک معمولی بستر آپ بغیر سمجھے بوجھے کسی کو نہیں دیتے تو بتایئے کیا یہ جائز ہے کہ جس کو چاہو اپنا ایمان دے دو؟ جس کو چاہو پیر بنالو؟ چاہے جو گنجیڑی بھنگیڑی، بیڑی پیتا ہو، داڑھی منڈائے ہوئے آجائے بغیر سوچے سمجھے اس کو پیر بنا لو۔ ایک بستر کے لیے قلی کا نمبر دیکھتے ہوایمان کی حفاظت کے لیے بھی دیکھا کہ جس کے ہاتھ میں ہاتھ دے رہے ہو یہ بھی سرکاری آدمی ہے یا نہیں؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے آثار اس میں ہیں یا نہیں؟ اتباعِ سنت کاسرکاری نمبر اس کے پاس ہے یا نہیں؟ ایک نقلی پیر کو دیکھ کر میزبان کا چھوٹا سا بچہ سمجھ گیا، وہ اپنے ابا سے کہہ رہا تھا کہ یہ کیسا پیر ہے کہ داڑھی منڈی ہوئی ہے اور بیڑی پیتے ہوئے چلے جارہے ہیں۔ اگر ایسے کسی گمراہ پیر سے بیعت ہوگئے تو شرعاً اس بیعت کا توڑنا واجب ہے۔اللہ والے کون ہیں؟ ارے اللہ والوں کا بڑا مقام ہے بھائی! اولیاء اللہ بڑے درجے کے ہوتے ہیں۔ تہجد پڑھتے ہیں، راتوں کو جاگتے ہیں، اشراق پڑھتے ہیں، گناہوں سے بچتے ہیں، قرآن و حدیث کا ضروری علم ان کے سینوں میں ہوتا ہے، شریعت وسنت پر دل وجان سے عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ان کو علم ہوتا ہے کہ کیا سنت ہے کیا نہیں؟ پیر بننا ایسا آسان تھوڑی ہے کہ پیر کا بچہ پیر ہوجائے۔ کیا پائلٹ کا بچہ پائلٹ ہوسکتا ہے اگر جہاز اڑانا نہ سیکھے؟ کیا حافظ کا بچہ حافظ ہوسکتا ہے اگر قرآن حفظ نہ کرے؟ اسی طرح ولی کا بچہ بھی ولی نہیں ہو