صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اے نبی! تبلیغ کیجیے اس کی جو آپ پر نازل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا کہمَا اُنْزِلَکا علم ضروری ہے ورنہ تبلیغ کس چیز کی کروگے؟ اور دوسرے شعبہ تزکیہ و تصوف کے متعلق بس اتنا ہی کہوں گا کہ تبلیغ کا اتنا بڑا کام اس شخص سے لیا گیا جس نے ایک عمر خانقاہ میں ایک اللہ والے کی صحبت وخدمت میں گزاری اور اپنے نفس کا تزکیہ کرایا اور لوگوں کے لیے داعی الی اللہ بننے کے لیے اور ان کی اصلاح وتربیت کے لیے سندِ خلافت عطا ہوئی۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ کام کسی ایسے عالم سے کیوں نہیں لیا گیا جس نے کسی اللہ والے سے اپنے نفس کا تزکیہ نہیں کرایا؟ اس سے معلوم ہوا کہ صحیح معنوں میں اللہ والا بننے کے لیے یہ دونوں چیزیں انتہائی اہم ہیں۔ لہٰذا اس کی طرف خاص توجہ کرنی چاہیے۔کامل دیوانۂ حق کون ہے تو حضرت والا نے فرمایا کہ اللہ کے دیوانے دوسروں کو بھی اللہ کا دیوانہ بناتے ہیں۔ کامل دیوانہ وہ ہوتا ہے جو دیوانہ ساز بھی ہو۔ اگر خود اکیلا دیوانہ ہے دوسروں کو دیوانہ نہیں بناتا تو ابھی وہ کامل دیوانہ نہیں ہے بالغ نہیں ہے،روحانی اولاد سے محروم ہے۔اس بات کو خوب سمجھ لو!کہ کامل دیوانہ جب ہوتا ہے جب دیوانہ سازی آجائے،اور اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ جہاں بیٹھ جائے، جہاں آہ و نالہ کرے، جہاں گریہ و زاری کرے وہیں لوگ جمع ہوجائیں اور اللہ کے دیوانے بن جائیں۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو اور میرے دوستوں کو اس قابل کردیں کہ ہم خود بھی دیوانے بنیں اور دیوانہ سازی بھی کریں۔ کامل بنیں، روحانی طور پر بالغ بنیں کہ ان سے دوسرے بھی دیوانے بن جائیں۔دیوانۂ حق بننے کا طریقہ لیکن اللہ کا دیوانہ کیسے بنیں؟ کسی دیوانے کے ساتھ رہو اور اس کی طرح غیراللہ سے بچو۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ میں تمہیں مل جاؤں گا لیکن گدھوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔یہ بات اہلِ دل،اہلِ عقل اور اہلِ قسمت کی سمجھ میں آتی ہے۔ کیا چھوڑا اور کیا پایا اس کاDifferenceنکالو۔ جب عمل کروگے تو پتا چلے گا کہ عورتوں اور لڑکوں کو چھوڑا اور اللہ کو پالیا۔