صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تعلق ہے خواہ صورتاً یا حقیقتاً ،حقیقتاً تو یہ کہ وہ اس اللہ والے کی اولاد ہیں اور صورتاً یہ کہ وہ اس اللہ والے سے بیعت ہیں۔ تو یہ تعلقات قیامت کے دن غیر مفید نہیں ہوں گے اور قیامت کے دن کام آئیں گے ۔ ان شاء اللہ!اہل اللہ سے محبت ذریعۂ نجات ہے دیکھیے!آج یہ بات عجیب ہورہی ہے، کوئی مضمون مسلسل نہیں ہے، واقعات اور حکایاتِ اہل اللہ پیش کر رہا ہوں۔ یہ بھی اللہ کا احسان ہے کہ آج کا دن اسی کا ہوگیا۔ اب حضرت جلال آبادی کی ایک بات اور سناتا ہوں کہ جب ریل چلتی ہے تو فرسٹ کلاس ڈبے بھی انجن کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں اور تیسرے درجے یعنی تھرڈ کلاس کے ڈبے بھی انجن سے جڑے ہوتے ہیں جن کی سیٹوں کےا سکرو ڈھیلے ہوتے ہیں، چوں چاں کی آوازیں آتی ہیں، پورا ڈبہ ہلتا رہتا ہے، تھرڈ کلاس ڈبے میں بالکل چین نہیں ملتا لیکن جب وہ ریل منزل پر پہنچے گی مثلاً کراچی سے لاہور تو کیا وہ تھرڈ کلاس والے ڈبے بھی فرسٹ کلاس والوں کے ساتھ منزل پر نہیں پہنچیں گے؟ پہنچ جائیں گے نا؟ بس فرمایا کہ بزرگوں سے تعلق رکھو ان شاء اللہ! جہاں ان کا حشر ہوگا وہاں ہمارا بھی حشر ہوگا، بس ان سے لگے لپٹے رہو۔ ہم تھرڈ کلاس کے ڈبے ہیں ہمارے اسکرو بھی ڈھیلے ہیں ، سیٹیں بھی ڈھیلی ہیں ،یعنی ہمارا عمل ٹھیک نہیں ہے لیکن اگر ہمارا ڈبہ انجن سے جڑا ہوا ہے تو ان شاء اللہ! ہم بھی منزل پر پہنچ جائیں گے۔اہل اللہ کے صحبت کی برکات بالا کوٹ کے مجاہدوں کا قافلہ جا رہا تھا ۔ راستے میں ایک شخص اس غرض سے کھڑا تھا کہ ایک نظر مجاہدین کے اس قافلہ کو دیکھ لوں جس میں سید احمد شہید اور مولانا اسماعیل شہیدجیسے اولیاء ہیں۔ سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ حسبِ عادت نیچے دیکھ کر چل رہے تھے، اچانک جو نظر اٹھائی توآپ کی نظر اس شخص کی نظر سے ٹکرائی تو ایک ہی نظر میں اللہ نے اس کو کیا دے دیاکہ جب وہ مسجد میں داخل ہوتا تھا تو مسجد میں روشنی ہوجاتی