صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف دورِنبوت سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے اور ہر زمانے میں اہل اللہ نے اس کی افادیت وضرورت کو اُمت کے سامنے پیش کیا ہے کہ اللہ والوں کی اتنی صحبت اختیار کرو کہ تم بھی اُن جیسے ہوجاؤ۔بخاری شریف کی حدیث ہے کہ اولیاء اللہ ایسے مقبولانِ حق ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی محروم اور بدقسمت نہیں ہوسکتا۔ صالحین کی صحبت میں بیٹھنے والے کا شمار ان ہی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ساری زندگی اپنے مضامین و بیانات میں صحبتِ صالحین کی اس اہمیت کو بیان فرمایا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ’’صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد‘‘عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظِ حسنہ نمبر۱ تا ۱۰۲سے انتخاب کردہ مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان مضامین میں جہاں اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے کی اہمیت و ضرورت کو بیان کیا گیا ہے وہیں اس صحبت سے ملنے والے فوائد اور ثمرات کا بھی نہایت درد بھرے عاشقانہ انداز میں ذکر کیا گیا ہے جو پڑھنے والوں کو عمل پر اُبھارنے کا باعث بنتے ہیں۔