صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
نہیں ہوتی، اپنے ماحول کے نیک بندوں سے معلوم کرنے سے ان کا پتا چل جائے گا۔ جن کی صحبت سے دل میں اﷲ تعالیٰ کی محبت اور آخرت کی فکر پیدا ہو دنیا کی محبت کم ہونے لگے اور اخلاق و اعمال کی درستی ہونے لگے تو سمجھ لو کہ وہ اﷲ والا ہے۔ حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کی صحبت میں دس آدمی بیٹھتے ہوں تو ان میں اگر پانچ یا چھ آدمی بھی نیک بن گئے تو سمجھ لو! کہ یہ صاحبِ برکت ہے ،اﷲ والا ہے۔ صلاحِ حق و دیں نماید ترا جمال شہنشاہ سلطان ما ترجمہ و تشریح:حضرت سلطان صلاح الدین زرکوب رحمۃ اﷲ علیہ حضرت جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کے بڑے مخلص اور خاص دوست تھے۔ حضرت صلاح الدین پہلے سونے کا ورق بنایا کرتے تھے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا ان کی دکان سے گزر ہوا، سونے کا ورق کوٹنے کی آواز نے مولانا پر حال طاری کر دیا۔ مولانا کو جب غشی سے افاقہ ہوا تو حضرت صلاح الدین کے قلب کی دنیا بدل چکی تھی۔ عرض کیا: اب مجھے اپنی ہمراہی میں قبول فرمائیے ؎ اے سوختۂ جاں پھونک دیا کیا مرے دل میں ہے شعلہ زن اک آگ کا دریا مرے دل میں (مجذوب) اب وہ زماں نہ وہ مکاں اب وہ زمین نہ آسماں تو نے جہاں بدل دیا آکے مری نگاہ میں (اصغر) کائناتِ دل کے ہیں کچھ دوسرے شمس و قمر گرا کے بجلی مرا نشیمن جلا کے اپنا بنا لیا ہے (اختر)