صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کے محبوب اور محب بننا چاہتے ہو تو اعمال میں ہمت کرکے شریعت کے پابند رہو ظاہراً بھی اور باطناً بھی، اور اﷲ اﷲ کرو اور کبھی کبھی اﷲ والوں کی صحبت میں جایا کرو اور ان کی غیر موجودگی میں جو کتابیں وہ بتائیں ان کو پڑھا کرو۔ فرمایا کہ اہل اﷲ کے واقعات اس پر شاہد ہیں کہ ان حضرات نے اپنے کو جتنا مٹایا خدا تعالیٰ نے ان کو اتنا ہی چمکایا۔ تواضع میں جذب و کشش کی خاصیت ہے۔ متواضع کی طرف قلوب کو خود انجذاب ہوتا ہے۔ بشرطیکہ صحیح تواضع ہو، تصنّع اور بناوٹ نہ ہو۔ اہل اﷲ کے اندر کشف و کرامت سے زیادہ جو چیز دلکش اور دلربا ہوتی ہے وہ ان کے تواضع کے واقعات ہیں۔ بے شک تواضع سے وہ رفعت حاصل ہوتی ہے جو تصنّع سے کبھی بھی نہیں ہوتی۔ مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ رَفَعَہُ اللہُ ؎ فرمایا کہ اصلاح کا کوئی منتہیٰ نہیں ہے، اس لیے جب ایسا خیال ہو کہ اب میری اصلاح ہو چکی ہے اور اس پر اطمینان بھی ہو تو یہ غلط ہے۔ فرمایا کہ اﷲ والوں کی صحبت سے نفع ہونے کے چار وجوہات ہیں: 1۔ ان کی صحبت میں برکت ہے۔ جو ان کو راضی رکھتا ہے اور جس کی طرف ان کے قلوب متوجہ رہتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس پر فضل فرما ہی دیتا ہے۔ 2۔ ان کی مجلس میں ایسے ملفوظات ہوتے ہیں جن سے نفس کے رذائل کا علم ہوتا ہے۔ 3۔ آنے والوں کے لیے یہ حضرات ان کی اصلاح کی دعائیں کرتے ہیں۔ 4۔ انسان کی طبیعت میں نقلِ اخلاق اور اعمال کا خاصہ ہے جس کے سبب بزرگوں کے پاس رہنے سے عشقِ حق اور خوفِ خدا ان کے دل سے طالب کے دل میں خود بخود منتقل ہونے لگتا ہے اور ان کے اعمالِ صالحہ کی نقل کی توفیق بھی ہونے لگتی ہے۔ فرمایا کہ شیخ کے پاس رہ کر مشغول رہنے میں اور دور رہ کر مشغول رہنے میں ------------------------------