صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے الہامی مضامین سے مرصّع بیانات وعاشقانہ اسرار ورُموز سے مزیّن تحریروں میں جابجا اس متروکہ فریضہ کو آشکارفرمایا۔ اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ہی کی دعائے سحر وآہ وفغاں کی بدولت عالم بھر میں اُمت میں صحبتِ اہل اللہ کی لہر دوڑ گئی۔ (بِحَمْدِ اللہِ وَ المِنَّۃِ)اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے شیخ پراپنے شایانِ شان مغفرت ورحمت کا نزول فرمائیں اور ان کا فیض تاقیامت قائم ودائم رکھیں اور ہمیں ان کے فیوض وبرکات سے مالا مال فرمائیں۔آمین۔ زیرِ نظر کتاب دراصل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظِ حسنہ نمبر 1تا102 سے انتخاب کردہ مضامین متعلق بہ افادیت ِ صحبت ِ اہل اللہ کا مجموعہ ہے، جن کے اصل مرتِّب وجامع حضرت اقدس حضرت سید عشرت جمیل صاحب ملقب بہ ’’حضرت میر صاحب‘‘دامت برکاتہم ہیں،جو حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے خادمِ خاص ہیں اور آپ نے تقریباً45 سال حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت اٹھائی ہے اور حضرت والا کے خلیفہ ومُجازِ بیعت بھی ہیں،جنہوں نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے فیوض وعلومِ بحرِ ذخّار کومرتب کرکے اُمت کے سامنے پیش کیا ۔اور ہم جیسے راہِ سلوک کے ادنیٰ مسافروں کے لیے اس مشعل کو فروزاں فرمایا۔اللہ تعالیٰ حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کو کروڑوں جزائے خیر دےاور ان کے دستِ شفقت کوہمارے سروں پر سلامتی، عافیت وصحت کے ساتھ تادیر قائم رکھے۔آمین۔اور اسی طرح اللہ تعالیٰ اجر ِ جزیل عطا فرمائے حضرت محبوب زکریا صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ ومجازِ بیعت حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ) کو جنہوں نے اس مبارک ومقدس کا م کے لیے اپنی تمام تر توجہ مبذول فرمائی اور جن کی آراء وراہ نمائی ازابتدا تا انتہا ہمارے ساتھ رہیں۔ نوٹ: کتاب میں دیے گئے عنوانات کے علاوہ تما م عبارتیں شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمداختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ سے بعینہٖ ماخوذ ہیں۔ راقم یکے از خدام حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ