صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور اس کے فوائد |
ہم نوٹ : |
|
تحقیق کہ آسمان کا سورج تو طلوع ہوتا ہے فجر کے بعد اور میرا سورج بعد نماز عشاء طلوع ہوتا ہے۔ ازواجِ مطہرات کے پاس آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی تشریف آوری اور جلوہ فرمائی کا تذکرہ اس طرح فرمایا۔ مشایخ کا قول ہے کہ جس شخص کو حق تعالیٰ اپنا بنانا چاہتے ہیں اس کے قلب میں اپنے کسی مقبول ولی بندے کی محبت ڈال دیتے ہیں پھر وہ اس متبعِ سنت بندے کی صحبت وخدمت و اتباع سے متبعِ سنت ہو کر خدا کا ولی بن جاتا ہے ؎ ان سے ملنے کی ہے یہی اک راہ ملنے والوں سے راہ پیدا کر ایک حدیث شریف میں اﷲ والوں کی محبت کو خدائے پاک سے مانگنا سکھایا گیا ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ اے خدا! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان کی محبت بھی مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت رکھنے والے ہیں۔ حدیثِ پاک کی عربی عبارت یہ ہے اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ؎ اﷲ والوں ہی کی صحبت سے خدائے پاک کی محبت اور دعا کا طریقہ معلوم ہوتا ہے ؎ کس طرح فریاد کرتے ہیں بتا دو قاعدہ اے اسیرانِ قفس میں نو گرفتاروں میں ہوں پر و بال از جمالِ حق رویند قفس و مرغ بیضہ پراں شد ترجمہ و تشریح:اﷲ تعالیٰ کے مقبول بندوں کی ترقیات بندوں کی ترقیاتِ باطنی اور پروازِ روحانی حق تعالیٰ کے مشاہدۂ جمال اور حلاوتِ ذکر سے ہوتی ہے جس کو پرو بال سے تشبیہ دی ہے اور یہی وہ لذتِ قرب ہے جو ان کو تمام کائنات سے بے نیاز رکھتی ہے ؎ جہاں میں رہتے ہوئے ہیں جہاں سے بیگانے بلا کشان محبت کو کوئی کیا جانے ------------------------------