ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
احتلام کے علاج کی تدابیر فرمایا جب جن کہیں رات میں نظر آئیں تو اذان کہہ دے ۔ اور احتلام کی کثرت کسی کو ہو ۔ اس کے بہت علاج لوگ بیان کرتے ہیں کہ سورہ نوح پڑھ کر سو جائے ۔ کوئی کہتا ہے کہ حضرت عمر کا نام سینہ پر لکھ دے یا شیطان کو خطاب کر کے کہے کہ بے شرم حضرت آدمؑ کو تو سجدہ کرنے سے عار تھی اور مجھ سے برا کراتا ہے شرم نہیں آتی ۔ حمل کی حفاظت کا ایک عمل احقر نے عرض کیا کہ اگر کسی کو جن ہو تو اذان مفید ہو گی ۔ فرمایا اس کے کان میں کہہ دے امید کہ فائدہ ہو گا اور سورہ الطارق پڑھ کر دم کرے اور حمل کی حفاظت کے لئے والشمس و ضحھا پڑھ کر کسی چیز پر دم کر کے کھلاوے ۔ کسی نے کہا کہ جب کسی جن کو دیکھے تو ننگا ہو جائے تو وہ دور ہو جاتا ہے فرمایا وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ کیا ہے ؟ دو عجیب حکایات فرمایا بعض ارواح بھی جواب تک عالم ناسوت میں نہیں آئیں یا اگر چلی گئیں ۔ وہ اذن سے متصرف ہو جاتی ہیں ملائکہ کی طرح ۔ اور کبھی وہ متشکل ہو جاتی ہیں ۔ حضرت مولانا گنگوہیؒ کو کسی نے خواب میں دیکھا تھا ۔ حضرت نے اس سے فرمایا کہ مجھ کو مرنے کے بعد خلافت مل گئی ۔ خلافت سے مراد تصرف کا اذن ہے ۔ اس پر فرمایا وہ حکایات عجیب ہیں ۔ ایک تو ہمارے دیہات کا ایک شخص بیان کرتا تھا کہ سرکاری فورج میں ہم ملازم تھے ۔ کابل سے جنگ ہوا اور شکست ہوئی ۔ ہم واپس آ ئے ایک جگہ پہاڑ میں پہنچے ۔ بہت تنگ جگہ تھی وہاں ایک چھوٹی سی مسجد تھی ۔ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ چند آدمی نہایت سفید لباس میں نماز پڑھ رہے ہیں ۔ ایک نے جماعت کرائی ہم نے ان کے پیچھے نماز پڑھی ۔ جب فراغت ہو چکی تو انہوں نے کہا کہ تم نماز پھر پڑھو ۔ ہم تو شہید ہیں اور ان کی روحیں ہیں ہم پر نماز فرض نہیں ۔ صرف تلذذ کے لئے نماز پڑھی ہے ۔ پھر اس سفر میں اس نے بیان