ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
جائے بعض دفعہ پکڑنے سے جان نکل جاتی ہے ۔ علم غیب اور علم کی تعریف فرمایا علم غیب وہ ہے جو بلا واسطہ ہو اور جو بالسواسطہ ہو اس کو علم کہتے ہیں ۔ صاحب وجد کے لئے علاج سرود فرمایا ایک طالب علم صاحب وجد کیلئے میں نے بطور علاج سرود تجویذ کیا تھا پھر ایک طالب علم نے اس کو خسرو کی غزل سنائی اسے سکون ہو گیا ۔ سرود مبتدی کیلئے مضر ہے فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کے ملفوظات میں ہے کہ سرود مبتدی کیلئے مضر ہے اور منتہی کو اس کی حاجت نہیں ۔ فرمایا اس سے مفہوم کے طریق سے معلوم ہوا متوسطہ کو بغرض علاج جائز ہو گا ۔ اگر کوئی دوسرا علاج تجویذ نہ ہو سکے جیسا بعض متاخرین فقہاء کے نزدیک تداوی بالحرام جائز ہے ۔ مقامات میں رسوخ ذکر سے متاخر ہے فرمایا مقامات ( یعنی اخلاق میں رسوخ ) ذکر سے متاخر بھی ہیں بوجہ رسوخ کے ۔ اور مقدم بھی بوجہ علت غائی ہونے کے ۔ ایسا ہی ذکر مقدم بھی ہے مقامات سے کیونکہ مقدمہ ہے اور موخر بھی ہے ۔ مسئلہ تقدیر کی وضع صرف راحت کیلئے ہے فرمایا مسئلہ تقدیر کی وضع صرف راحت کیلئے ہے اور یہ صرف اس قدر سے حاصل ہو سکتی ہے کہ یہ عقیدہ ہو کہ یہ مسئلہ ہے جیسا ریل کی راحت صرف ٹکٹ خریدنے سے حاصل ہو جاتی ہے ۔ اگر کوئی شخص ریل کی راحت کے حاصل کرنے کی غرض سے انجن کے پرزے کی تحقیق کرے تو ساری عمر گزر جائے تو کامیاب نہ ہو گا کیونکہ اصلی حقیقت تو واضع کو معلوم ہے ڈرائیور کو بھی علم نہیں ۔