ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
ایک بھاگ گیا ـ دوسرے نے کہہ دیا ـ اس کو بیعت کر لیا اور فرمایا کہ تم نے کیا سمجھا اس نے کہا میں نے آپ کو رسول تو نہیں سمجھا ـ یہ تاویل کر لی کہ رسول اللہ مبتدا اور صادق خبر مقدم ہے ـ فرمایا کہ میری بھی یہی مراد تھی ـ حضرت حاجی صاحبؒ کے سلسلہ میں فاقہ نہیں فرمایا حاجی صاحبؒ کے سلسلہ میں فاقہ نہیں ـ ایک شخص نے کہا کہ فلاں آدمی کو تنگی ہے ـ حیران ہو کر فرمایا کہ ہمارے ہاں تو فاقہ نہیں ـ تحقیق پر معلوم ہوا کہ مرید نہ تھا ـ خدا جانے بلا واسطہ مرید کے لئے یہ ارشاد ہے یا عام ہے ـ حضرت حاجی صاحبؒ کے سلسلہ میں داخل ہونے کی برکت فرمایا کہ حاجی صاحبؒ کے سلسلہ میں اور مولانا رشید احمد صاحبؒ کے سلسلہ میں داخل ہونے سے حب دنیا فورا جاتی رہتی ہے اور خوش فہم بھی صحیح ہو جاتا ہے اور فاقہ بھی جاتا رہتا ہے ـ خاتمہ اولیاء کی طرح ہوتا ہے یا بالخیر ہوتا ہے ـ حضرت فرید عطارؒ کے ایک شیخ کی حکایت فرمایا شیخ فرید عطارؒ کے کئی شیخ تھے ـ ایک شیخ ایک لڑکی پر فریفتہ ہو کر نصرانی ہو گئے تو مرید ان کو چھوڑ کر آ گئے ـ عطارؒ نے فرمایا کہ ظالمو ! شیخ کو جہنم میں چھوڑ کر آ گئے ـ خود وہاں گئے اور ان سے ادب سے ملے ـ پھر رات کو مسجد میں جا کر بہت دعا کی مگر تبلیغ ان کو نہ کی ـ کیونکہ تبلیغ تھی صحیح جب ملے تو شیخ نے کہا اشھد ان لا الہ الا اللہ ـ حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب کیرانویؒ کو روح تصوف حاصل تھی فرمایا کہ مولانا رحمت اللہ صاحبؒ کیرانوی بہت مستغنی تھے گو صوفی نہ تھے مگر روح تصوف ان کو حاصل تھی ـ جو مجاہدہ سے حاصل ہوتا وہ ان کو فطرۃ حاصل تھا ـ ان کے ایک بھائی تھے وہ بھی نہایت سادہ تھے اور حکیم تھے ـ آٹھ آنہ ان کی فیس تھی ـ بہت لائق تھے ـ ایک دفعہ کسی نے حضورؐ کی معراج کے بارہ میں غزل کہی کہ شب معراج میں فلک پر