ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کو سیدھا کرنا ہوتا ہے تو اسے الٹا موڑ توڑ کر سیدھا کرتے ہیں ۔ اسی طرح جاہ وغیرہ کے ضرر سے ترک جاہ سے اصلاح ہوتی ہے ۔ قاری عبداللہ صاحبؒ سے تحصیل تجویذ کے وقت حالت فرمایا جب قاری عبد اللہ صاحبؒ سے میں تجویذ کی تحصیل کیلئے پڑھتا تھا تو سامعین کو یہ معلوم نہ ہوتا تھا کہ اب کون پڑھا رہا ہے ۔ قاری صاحب نے فرمایا تھا کہ اس حالت کا بقا تب ہو گا جب ہندوستان جا کر ہر روز پارہ نصف اس طرح پڑھا جائے ۔ ایک طبعی چیز فرمایا بعض کو داڑھی والوں سے نفرت ہے ۔ اور بعض کو بے داڑھی سے محبت ہے ۔ یہ طبعی چیز ہے ۔ حاکم کے سامنے جانے کے وقت کیا پڑھنا چاہیے ایک شخص کو فرمایا کہ جب حاکم کے سامنے جاؤ ۔ یا ودود ،، پڑھو ۔ دعوت کی تین قسمیں فرمایا کہ بزرگ فرماتے تھے دعوت تین قسم ہے ایک اعلی کہ نقد دیدے ۔ دوسری متوسط کہ جنس دیدے ۔ تیسری ادنی کہ پکا کر کھلا دے ۔ آمین بالسر سے متعلق حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کا ارشاد فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے ایک غیر مقلد نے کہا کہ جس جگہ آمین بالجہر نہ کہتے ہوں وہاں آمین بالجہر کہنا احیاء سنت ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ پھر جس جگہ آمین بالجہر کا عمل ہے وہاں آمین بالسر کہا کرو کیونکہ آمین بالسر بھی سنت ہے وہاں اس کا احیاء کرو ۔ اس نے کہا کہ واہ صاحب میں دوںوں جگہ پٹوں ؟ ( سبحان اللہ کیسی طرح سمجھایا ) ۔