ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
زبان سے ذکر فرماتے اور لوگوں کو حسد کی وجہ سے رنج ہوتا تھا اس واسطے میں یہ چاہتا تھا کہ اگر زبان سے ظاہر نہ فرماویں تو اچھا ہے مگر عرض کرنے کی ہمت نہ ہوتی تھی ۔ تملق کی بد نامی تکبر کی بد نامی سے بدتر ہے فرمایا تملق کی بد نامی سے تکبر کی بد نامی بدتر ہے ۔ صحابہ میں غوث قطب وغیرہ کے القاب نہ تھے فرمایا صحابہ میں تو یہ القاب غوث قطب وغیرہ نہ تھے شاید اس وجہ سے کہ صحابیت کا درجہ اس سے اعلی ہے ان کو اس کی کیا حاجت ؟ پہلے شرائع میں قطب ارشاد اور قطب تکوین فرمایا پہلے شرائع میں قطب تکوین اور قطب ارشاد ہوتے تھے ۔ حضرت موسیؑ قطب ارشاد تھے اور حضرت خضرؑ قطب تکوین تھے اور فرمایا کہ قطب تکوین کو اپنے قطب ہونے کا علم ہوتا ہے کیونکہ وہ مامور ہوتا ہے اور قطب ارشاد کو اپنے قطب ہونے کا علم ضروری نہیں کیونکہ وہ ولتکن منکم کے کلیہ میں داخل ہوتا ہے ۔ قطب تکوین سالک ہو تو خلاف شریعت نہیں کرتا فرمایا قطب تکوین اگر سالک ہو تو وہ خلاف شریعت نہیں کرتا ۔ اور اگر مجذوب ہو تو وہ مکف نہیں وہ کر گزرتا ہے اور الہام کے مطابق کرتا ہے گو وہ شریعت کے خلاف ہو ۔ ملہم اپنے الہام کے خلاف کرے تو دنیا میں عقوبت پہنچتی ہے فرمایا ملہم اگر اپنے الہام کے خلاف کرے تو دنیا میں عقوبت پہنچ جاتی ہے آخرت میں نہیں ۔ شرائع سابقہ میں نص قطعی کی تخصیص اولا ظنی سے جائز تھی فرمایا خضرؑ قطب تکوین تھے اور مجذوب بھی نہ تھے ۔ اور شریعت کے خلاف