ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
حضرت گنج مراد آبادیؒ مجذوب تھے فرمایا حضرت شاہ فضل صاحب مجذوب تھے ۔ اور بہت استغراق تھا ۔ کم کم افاقہ ہوتا تھا ۔ ایسے بزرگوں سے نفع کم ہوتا ہے ۔ طریق سے مناسبت کے بعد مطالعہ صحبت فرمایا اگر طریق ( تصوف سلوک ) سے مناسبت ہو اور تالیف جو میں نے لکھ دی ہیں دیکھتا رہے اور کبھی کبھی پاس بیٹھا رہے ۔ کافی ہو گا ۔ اللہ تعالی کے کلام میں تعاقب نہیں فرمایا ایک ہندو یہاں آیا اس کا گرو بھی ساتھ تھا ۔ اس نے کہا کہ قرآن اللہ کا کلام ہے ۔ میں نے کہا کہ ہے اس نے کہا کہ اللہ کے جوارح میں زبان بھی ہو گی ۔ میں نے کہا کہ نہیں ۔ اس نے کہا پھر کلام بلا لسان کیسے ہو سکتا ہے ؟ میں نے کہا کہ مقصد غلط ہے کہ کلام بلا زبان نہیں ہو سکتا اور قیاس الغائب علی الشاہد ہے ۔ دیکھئے انسان تو کلام کرتا ہے بواسطہ لسان اور لسان بالذات متکلم ہے ۔ اسی طرح انسان تو دیکھتا ہے آنکھ سے اور آنکھ بالذات رائی ہے ۔ علی ہذا القیاس کان اور ناک تو اسی طرح اللہ تعالی بالذات متکلم ہیں وہاں لسان کی ضرورت نہیں ۔ احقر جامع عرض کرتا ہے کہ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کے کلام میں تعاقب نہیں ۔ تعاقب اس کلام میں ہوتا ہے جو لسان سے ہو ۔ ممکن ہے کہ یہ الفاظ بھی حق تعالی کے ہوں اور ان میں حدوث اور تعاقب نہ ہو ۔ ترک تقلید بے برکتی کی چیز ہے فرمایا ترک تقلید پر مواخذہ تو قیامت میں نہ ہو گا مگر بے برکتی کی چیز ضرور ہے ۔ اس واسطے ترک تقلید قابل ترک ہے ۔ اہل خدمت میں مجذوب بھی ہوتے ہیں فرمایا اہل خدمت میں مجذوب بھی ہوتے ہیں توجہ اور ہمت سے کام کرتے ہیں سلف