ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
اس کے کہ بعض کے خرچ زیادہ ہوتے ہیں اور اگر وکلا نہ ہوں تو احیاء حقوق مشکل ہو جائے گا کیونکہ حکام خود کوئی کام نہیں کرتے ۔ قرآن شریف افضل ہے یا حضور پر نورؐ فرمایا ایک دفعہ یہ خیال ہوا کہ قرآن شریف افضل ہے یا حضور پر نورؐ بہتر فیصلہ وہ جو مولانا سید احمد مدرس دیو بند نے فرمایا کہ کلام نفسی تو حضورؐ سے افضل ہے کیونکہ وہ صفت قائم بالذات ہے اور کلام لفظی سے حضورؐ افضل ہیں کیونکہ یہ مخلوق ہے اور حضور کل مخلوق سے افضل ہیں ۔ مولانا محمد یعقوبؒ نے فرمایا تھا کہ حضورؐ مظہر علم اور قرآن مظہر کلام ہے اور علم کلام سے افضل ہے ۔ مقامات انبیاء ذوقی ہیں فرمایا ابن عربیؒ نے بہت عمدہ کہا کہ مقامات انبیاء ذوقی ہیں اور ہم کو وہ ذوق حاصل نہیں اس واسطے ان میں کلام کرنا نہ چاہیے ۔ صالحین کی صحبت سے طاعت میں قوت راسخہ پیدا ہوتی ہے فرمایا صالحین کی صحبت سے ملکہ ( قوت راسخہ ) طاعت اور بعض دفعہ ان کے بیان سے اخلاص کا پتہ اور عمل کی توفیق ہو جاتی ہے ۔ اس واسطے ؎ یک زمانہ صحبت با الیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا حق تعالی شانہ کیلئے مثل کی نفی فرمایا حق تعالی کے لئے مثل کا اثبات اور مثل کی نفی ہے لیس کمثلہ شئی اصل نماز میں ترک رفع یدین ہے فرمایا ، مسلم کی حدیث مالی ارا کم را فعی ایدیکم الخ میں مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے فرمایا کہ اس سے رفع یدین حالت سلام میں مراد ہے اور یہ حنفیہ کو زیادہ مفید ہے کیونکہ حالت اسلام میں من وجہ داخل اور من وجہ خارج ہے اور علت آ گے حضورؐ فرماتے ہیں