ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
شاہ سلیمان پھلواری کا لاہور کے جلسہ میں وعظ فرمایا شاہ سلیمان صاحب پھلواری نے لاہور کے جلسہ میں کہا ( سود کے بارہ میں جھگڑا تھا اور میرا خط جا چکا تھا کہ آؤں گا ) ۔ کہ اب ان کے آنے پر ایمانداری کا فیصلہ ہو جائے گا ۔ میرے صرف دو کام ہیں فرمایا کسی عورت نے نکاح کا مشورہ پوچھا ۔ فرمایا میرے دو کام ہیں ۔ ایک مسائل جو یاد ہوں اور کوئی پوچھے تو بتلا دینا ۔ دوسرا دعا ۔ تیسرے کام کا نہیں ۔ مجھے مشورہ کی عادت نہیں کئی وجوہ سے ۔ اول یہ کہ مناسبت نہیں اگر کوئی مجبور کرے تو اس کو کہہ دیتا ہوں کہ دونوں شقوں کے مفاد و مفاسد ظاہر کرو ۔ پھر شرطیہ کے طور پر کہہ دیتا ہوں کہ اگر یہ صورت ہے تو اسی شق کو ترجیح ہے ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ آخر میں کام کو مشیر کی طرف منسوب کر کے بد نام کرتے ہیں ۔ تیسرے یہ کہ مشورہ کو حکم سمجھتے ہیں ۔ اپنی رائے کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ ایک شخص نے کہا کہ عورت کو خاوند کے مال میں تصرف کی اجازت ہے ؟ فرمایا نہیں ۔ بلکہ نسائی کی روایت میں تو ،، ما ،، کا لفظ ہے جس سے بعض نے اضافت کو حقیقی سمجھ کر عورت کو اپنے مال میں تصرف کی اجازت نہیں دی ۔ کیونکہ عورت نا قصات العقل میں سے ہے ۔ اصحاب کہف کے اعمال پوچھو ایک شخص نے خط میں لکھا کہ اصحاب کہف کے اسماء کیا ہیں ؟ فرمایا کہ اصحاب کہف کے اعمال پوچھو تا کہ تم بھی اصحاب کہف کی طرح ہو جاؤ ۔ المسلم من سلم المسلمون کا کچھ خیال نہیں فرمایا اس کا تو فکر ہی نہیں کہ ہم سے کسی کو اذیت ہو گی " المسلم من سلم المسلمون ،، کا کچھ خیال نہیں ۔ لوگ اعمال کا اہتمام کریں فرمایا میں جو سخت مشہور ہوں تو وجہ یہ ہے کہ میری غرض صرف یہ ہوتی ہے کہ لوگ اعمال