ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
سے عرض کیا کہ دعا فرماویں ۔ حضرت نے فرمایا کہ اگر رائے تو دیو بند ایک مدرس کی جگہ خالی
ہے ، لکھ دوں ۔ میں نے عرض کیا کہ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا تھا کہ جب کانپور
سے تعلق نہ رہے تو پھر کسی جگہ تعلق نہ کرنا ۔ اگر آپ فرمائیں تو میں کر لوں گا اور میں یہ خیال
کرتا ہوں کہ یہ بھی حضرت حاجی صاحبؒ کا حکم ہے ۔ ایک ذات کے دو حکم ہیں ۔ ایک
مقدم وہ منسوخ ، دوسرا مؤخر وہ ناسخ ۔ الحمد للہ کہ یہ جواب مخاطب کی برکت سے سمجھ میں آیا ۔
( کاتب الحروف عرض کرتا ہے کہ علماء ظاہر اپنے دل کو ٹٹولیں کہ ہم اسی طرح جواب دیتے ۔
قیامت تک نہ ہو سکتا ) اس پر حضرت مولانا گنگوہیؒ نے فرمایا کہ پھر حضرت حاجی
صاحبؒ کے فرمانے پر عمل کرو ۔ ان شاء اللہ کوئی پریشانی نہ ہو گی ۔
حضرت نظام الدین صاحب دہلویؒ کے
پاس حاضر ہونے والے دو شخصوں کی حکایت
فرمایا حضرت نظام الدین صاحب دہلویؒ کی خدمت میں دو شخص آ ئے ۔ آپس
میں گفتگو کر رہے تھے ایک نے کہا کہ ہمارے ہاں کا حوض یہاں کے حوض سے بہت بڑا
ہے ۔ حضرتؒ نے سن لیا ۔ فرمایا کیا تم نے ناپا ہے کہا نہیں ۔ فرمایا جاؤ ناپ کر آؤ ۔
مہینوں کا راستہ طے کر کے گیا وہاں جا کر ناپا تو ایک بالشت زیادہ نکلا ۔ بہت خوش آیا کہ بات
صحیح رہی ۔ آ کر عرض کیا ۔ حضرت نے فرمایا تھا کہ تم نے تو کہا تھا کہ بہت بڑا ہے ۔ ایک
بالشت بڑے کو بہت بڑا نہیں کہتے ۔ جاؤ تم کو مرید نہیں کرتا ۔ طبیعت میں احتیاط نہیں ۔
مجذوبین کشف سے کہتے ہیں
فرمایا مجذوبین صرف حا کی ہوتے ہیں ۔ مستقبل یا حال یا ماضی کی بات جو کچھ کہتے
ہیں وہ کشف ہوتا ہے ۔
سیاہ مرچ بیداری اور دماغ کو مفید ہے
فرمایا سیاہ مرچ سے بیداری بھی حاصل ہوتی ہے اور دماغ کو بھی مفید ہے ۔