ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
کے مختلف ہونے کے کام مشکل ہے ۔ تحسبھم جمیعا و قلوبھم شتی " تو ان کو ( ظاہر میں ) متفق خیال کرتا ہے حالانکہ ان کے قلوب غیر متفق ہیں ،، ۔ بیان القرآن کی سرخیوں میں علوم قرآن ہیں فرمایا بیان القرآن کی سرخیوں میں علوم قرآن ہیں ۔ ان کے اندر غور کرنے سے قرآن کے علوم کا اور غرض مسوق لہ الکلام کا پتہ چل جاتا ہے ( یعنی جس مقصد کیلئے وہ کلام لایا گیا ) اور بہت خدشات اس سے رفع ہو جاتے ہیں ۔ حسن ظن کے لئے دلیل کی ضرورت نہیں فرمایا : حسن ظن کے لئے دلیل کی ضرورت نہیں ۔ البتہ سوئے ظن کے لئے دلیل کی ضرورت ہے ۔ بوڑھاپے میں کثرت تہلیل کی ضرورت فرمایا بوڑھاپے میں کثرت تہلیل چاہیے ۔ باقی مراقبات وغیرہ مشکل ہو جاتے ہیں ۔ حضرت امام اعظمؒ بچپن میں جو دعا پڑھتے تھے فرمایا ابو حنیفہؒ کے متعلق یہ لکھا ہے کہ چھوٹی عمر میں اللھم انا تستعینک علی طاعتک ( اے اللہ ! ہم آپ سے آپ کی اطاعت پر مدد چاہتے ہیں ) پڑھتے تھے ۔ اس سے ذہن اور علم میں برکت ہوتی ہے ۔ شیطان پر دواما لعنت ثابت ہے فرمایا کسی شخص نے قرآن مجید کی اس آیت میں شیطان کی ہمدردی کیلئے تاویل کی ہے جس میں ہے کہ " تجھ پر قیامت تک کیلئے لعنت ہے ،، اس سے مطلب یہ بیان کیا کہ صرف قیامت تک لعنت ہے پھر نہیں حالانکہ یہ غلط ہے کیونکہ اس سے مراد محاورہ میں دوام ہے ۔ دوسرے یہ کہ یوم القیامۃ تک لعنت کا مطلب یہ ہے کہ دارالعمل میں تو لعنت ہے اور آخرت