ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اہل محبت کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں فرمایا اہل محبت کی ذمہ داریاں اور قیود بڑھ جاتی ہیں ـ اسی طریق سے ہے النفل یلزم بالشروع ـ کیونکہ نفل دلیل محبت ہے ( یعنی خدا تعالی کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے جن کو حق تعالی کی محبت حاصل ہے اور ذکر کرنے سے اس میں مدد ملتی ہے ـ اور گناہوں کا ترک کرنا اس کیلئے شرط ہے یعنی تین کام کرنے سے خدا تعالی کی محبت پیدا ہوتی ہے ـ اول اہل محبت کی صحبت ـ دوم ذکر ـ سوم گناہوں سے بچنا 12 ) ـ " تربیت السالک ،، حضرت حکیم الامت تھانویؒ کی ایک انوکھی ایجاد فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کے ان خطوط میں جو تعلیم کے متعلق ہیں بعض بعض جگہ اخلاق کے خاص خاص علاج ہیں ـ باقی اس طرح کی تفصیل نہیں کیونکہ صحبت کی برکت سے خود بخود اصلاح ہو جاتی تھی ( گو یہ " تربیت السالک ،، حضور والا کا اہل زمانہ کیلئے اجتہاد ہے جو بالکل رحمت حق تعالی ہے ـ کبھی معصیت مخلوط بالطاعت اس طاعت کا کفارہ بن جاتی ہے فرمایا کبھی معصیت ( یعنی کوئی گناہ ایسا ہوتا ہے کہ اس میں کچھ عبادت بھی ملی ہوتی ہے ) مخلوط بالطاعت ہوتی ہے ـ اس طاعت کو معصیت کا کفارہ بنا دیا جاتا ہے ـ فرمایا اس کی دلیل ابو داؤد کی حدیث ہے جس میں ایک صاحب نے جھوٹی قسم کھائی تو حضوؐ نے فرمایا کہ تو نے لا الہ الا اللہ ایسے اخلاص سے کہا کہ حق تعالی نے تجھ کو معاف فرما دیا ـ قسم جھوٹی معصیت اور کلمہ لا الہ طاعت ہے ـ اس طاعت سے معافی فرمائی گئی ـ فرمایا قصہ پیر چنگی کا جو مثنوی میں ہے اس کو حدیث سے حل کیا ـ پیر چنگی کا گانا تو منع تھا اور اخلاص یہ عبادت تھی اس اخلاص کی وجہ سے وہ گانا معاف کر دیا اور حضرت عمر کو حکم دیا پیر چنگی کی دلجوئی کا ـ اس جگہ حضرت سے مولانا خیر محمد صاحب نے سوال کیا کہ