ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
بو علی سینا کے بارے میں کسی بزرگ کا قول فرمایا بو علی سینا ایک بزرگ کی ملاقات کے واسطے گیا اور ان بزرگ کے سامنے ایسی تقریریں بھگاریں جس میں اپنے علم کا اظہار تھا اور واپس آنے کے بعد حاضرین سے پوچھا کہ شیخ نے میری نسبت کیا رائے ظاہر کی ـ کسی نے کہا انہوں نے یہ فرمایا " بو علی اخلاق ندارد ،، ـ ابن سینا نے فورا علم اخلاق میں ایک کتاب تصنیف کر کے ان بزرگ صاحب کے پاس بھیج دی تا کہ معلوم ہو جائے کہ ان کا فیصلہ غلط ہے ـ انہوں نے کتاب کو دیکھ کر فرمایا " من تگفتم کہ اخلاق نداند بلکہ گفتم اخلاق ندارد ،، اور تصنیف کرنا مستلزم داشتن کو نہیں ـ تراویح میں مواظبت حکمی و حقیقی فرمایا تراویح پر حضورؐ کی مواظبت حکمی تھی کیونکہ اگر مانع نہ ہوتا یعنی حشیت افتراض تو حضورؐ مواظبت حقیقی ہی فرماتے اس لئے اس کو بھی مواظبت ہی کے حکم میں رکھا جائے گا ـ ابلیس کا سجدہ نہ کرنا حضرت آدمؑ کے کمال کی دلیل فرمایا ایک بزرگ نے ارشاد فرمایا ہے کہ حضرت آدمؑ علی بنینا و علیہ الصلوۃ والسلام کو ملائکہ کا سجدہ کرنا جیسا ان کے یعنی آدمؑ کے کمال کی دلیل ہے ویسا ہی ابلیس کا سجدہ نہ کرنا بھی ان کے کمال کی دلیل ہے کیونکہ اگر ابلیس بھی سجدہ کرتا تو اہل کمال کو یہ شبہ ہوتا کہ شیطان کو آدمؑ سے کچھ مناسبت ضرور ہے جس کی وجہ سے اس کو ان کی طرف میلان ہوا اور ان کو سجدہ کیا ـ اب سجدہ نہ کرنے کی صورت میں یہ تحقیق ہو گیا کہ آدمؑ کے اور ابلیس کے درمیان کوئی مناسبت نہیں کیونکہ الجنس یمیل الی الجنس ـ مولانا رومی کا عجیب لفظ فرمایا مولانا رومی نے ایک عجیب بات لکھی ہے فرمایا ہے کہ جو لوگ خلوت کو جلوت پر علی الاطلاق ترجیح دیتے ہیں ان کا یہ ترجیح دینا بھی تو جلوت ہی کی بدولت ہوا ہے ورنہ خلوت سے