ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نے سنا ہے کہ جو آپ کے پاس آتا ہے کامیاب ہو جاتا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ سحر سے توبہ کرو اور وعدہ کرو کہ آئندہ سحر نہ کروں گا ۔ پھر میں کوشش کروں گا ۔ اس نے مان لیا تو شاہ صاحبؒ نے حروف کی ارواح کو حکم دیا کہ اس ترتیب سے ہو جاؤ جس ترتیب سے اس منتر میں لفظ ہیں پھر جو مکرر ہو وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ چلا جائے اور حافظہ شاہ صاحبؒ کا قوی تھا ۔ سب کو یاد رکھا اور اس ترتیب سے وہ منتر کے الفاظ پڑھ دیے ۔ ساحر نے کہا کہ بس یہی تھا انگریزی عدالتوں میں شہادت کی شرط ہونے سے خرابیاں فرمایا یہاں انگریزی عدالت میں شہادت کی شرط موجود نہیں اس واسطے بہت خرابی ہوتی ہے ۔ مقدمہ میں کامیابی کا تعویذ اور وظیفہ ایک شخص نے مقدمہ کی کامیابی کیلئے تعویذ کی درخواست کی تو تعویذ بھی لکھ دیا اور فرمایا کہ تم اور تمہارے گھر والے سب " یا حفیظ ،، کو بلا عدد ہر وقت کثرت سے پڑھتے رہو ۔ شجرۃ الزقوم اور ثمرۃ الزقوم میں فرق فرمایا مولوی بدر الاسلام مولوی رحمت اللہ صاحب کے بھتیجے ہیں اور مولوی صاحب کے ہمراہ استنبول بھی سفر میں گئے ہیں اس سے کیرانہ میں ملاقات ہوئی وہ کہنے لگے کہ زقوم کا پھل تو عمدہ ہوتا ہے ۔ لوگ کھاتے ہیں اور قرآن میجد میں ہے کہ دو زخیوں کو زقوم کھانے کو ملے گا ۔ تو یہ دو زخیوں کا عذاب کیا ہوا ؟ اسی وقت میرے ذہن میں جواب آیا کہ حق تعالی نے شجرۃ الزقوم ( یعنی دو زخیوں کو زقوم کا درخت کھانے کو ملے گا ۔ یہ نہیں کہ اس کا پھل ملے گا ۔ ) فرمایا ثمرۃ الزقوم نہیں فرمایا ۔ طوفان نوحؑ میں عقوبت عام کیوں ہوئی ؟ فرمایا ، ایک اشکال ہے کہ حضرت نوحؑ کا طوفان عام تھا یا خاص ؟ قرآن شریف سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام تھا ۔ اس پر یہ اشکال وارد ہوتا ہے کہ ان کی بعثت عام تھی یا خاص ؟ اگر عام تھی تو نبی کریمؐ کی خصوصیت نہ رہی ۔ اور اگر خاص تھی تو عقوبت عام کیوں