ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کہ لوگ مجھ کو عالم سمجھیں تو یہ تو دوسروں کی صفت ہوئی ۔ خود تمہارے اندر تو کچھ نہیں ممکن ہے کہ وہ صفت اس سے زائل ہو جائے تو جاہ کی وجہ سے اگر کچھ کمال ہے تو دوسرے میں ہے ۔ ہر تحقیق کی ابتداء تقلید سے ہوتی ہے فرمایا ہر تحقیق کی ابتدا تقلید سے ہوتی ہے ہر فن میں ابتدائی تقلید ضروری ہے ۔ نماز جنازہ کے بعد دعا کیلئے دفن میں دیر کرنا نص کے خلاف ہے فرمایا جب جنازہ کی نماز ہو چکے تو پھر دعا کیلئے انتظار کرنا اور میت کے دفن میں دیر کرنا نص کے خلاف ہے ۔ ہاں ایک قوم جنازہ اٹھائے اور باقی دعا کریں تو جائز ہو گا ۔ دعا کے لئے جنازہ کا توقف جائز نہیں ۔ باقی فرائض اور تراویح میں دعا کا دوام ثابت نیہں اور ان دونوں میں اگر دعا التزام نہ ہو تو دعا کرنا اور اس پر دوام کرنا مستحب ہے ۔ ہر گناہ صغیرہ و کبیرہ عقلا بھی منع ہے فرمایا ہر گناہ صغیرہ اور کبیرہ عقلا بھی منع ہے کیونکہ اس میں دینی نقصان کے علاوہ دنیا کا بھی نقصان ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ احکام شرعیہ میں ہمارے دنیاوی فائدے بھی ہیں ۔ اسی واسطے ایک بزرگ نے کہا کہ سکون قلب جو ہر شخص کو نصیب ہے وہ گناہ سے فوت ہو جاتا ہے ۔ احکام شرعیہ میں حکمت ہے بعض بزرگوں نے لکھا ہے کہ یہ نہ کہا جائے کہ احکام شرعیہ میں حکمتیں ہیں ۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ احکام شرعیہ میں حکمت ہے ۔ کیونکہ حکمت خود کوئی اصل نہیں کہ احکام اس پر متفرع ہوں ۔ شیخ پر اعتراض کرنے سے انقباض ہوتا ہے فرمایا شیخ پر اعتراض نہ کرے اس سے انقباض ہوتا ہے اور عادت الہیہ یہ ہے کہ انقباض سے فائدہ نہیں ہوتا ۔ اور علوم ظاہری کے اساتذہ کا بھی یہی حال ہے ۔