ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
عبد کی طرف ہے ـ پس حافظ یہ فرماتے ہیں کہ معصیت میں تو نسبت کسب کا استحضار رکھو اور طاعت میں نسبت خلق کا استحضار رکھو کیونکہ مبتدی کو یہی مفید ہے اگرچہ ہر جگہ نسبتیں دونوں ہوتی ہیں ـ آیات شفاء کا دم فرمایا میں نے ایک زمانہ میں کہ وبا شائع تھی خواب میں دیکھا تھا کہ انا انزلنا غالبا پانی پر دم کر کے پلانا مفید ہے مگر میں فاتحہ اور آیات شفاء کو بھی ساتھ ملا لیتا ہوں ـ تشریح شعر مولانا رومؒ از حضرت حاجی صاحبؒ فرمایا مولانا رومؒ کے شعر کے گر نبود نالہ نے را ثمر نے جہاں را پر نہ کر دے از شکر اس میں حضرت حاجی صاحبؒ فرماتے تھے نالہ سے مراد مشائخ کے ملفوظات اور شکر سے مراد حقائق و معارف ـ اپنی فضیلت کا معتقد ہونا درست نہیں فرمایا اپنے کمالات کا معتقد ہونے میں تواضع کا خلاف نہیں بشرطیکہ کمالات کے معتقد ہونے کے وقت یہ احتمال رہے کہ ممکن ہے کہ اس کے ساتھ ہی مجھ میں کوئی ایسا نقصان اللہ تعالی کو نا پسند ہو جس کی وجہ سے سب کمالات مردود ہو جائیں اسی طرح جس شخص میں بہت سے نقائص دیکھ رہا ہوں اس میں میں ممکن ہے کوئی ایسی خوبی اللہ تعالی کو پسند ہو جو سب نقائص پر غالب آ جائے ـ اس کی ایسی مثال ہے جیسا کہ کسی مرد کی دو عورتیں ہوں ایک ذرا بڑھیا ہے مگر وہ اپنے آپ کو زیور اور کپڑوں اور تیل مسی وغیرہ سے خوب آراستہ رکھے اور اسی مرد کی دوسری بیوی جوان ہو جو سادی اور میلے کپڑوں میں رہتی ہو مگر مرد کو وہ جوان ہی پسند ہو گی اور بڑھیا سے وہ تعلق نہ ہو گا کیونکہ اس میں ایک عیب ہے شیب کا جس نے سب ظاہری کمالات کو مٹا دیا اور جوان عورت کے پاس کمال ہے ایک شباب کا اس نے اس کے سب نقائص کو مٹا دیا ـ سو جس کی نظر شیب اور شباب پر ہو گی وہ دوسرے کمالات اور نقائص کو نظر انداز کر دے گا پس احتمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے کمالات کا اعتقاد خلاف تواضع