ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
ملفوظات حکیم الامت جلد ۔ 26 ۔ کاپی ۔ 27 اسراف بخل سے زیادہ مذموم ہے فرمایا اسراف بخل مذموم ہے اور بخل بھی ۔ مگر اسراف کے مفاسد زیادہ ہیں آخر یہ ہوتا ہے کہ جھوٹ ، رشوت ، دھوکہ ، ظلم ، غضب یہاں تک کہ مرتد بھی ہو جاتا ہے اور بخیل ان سب سے بچتا ہے ۔ مسرف بہت مرتد ہوئے اور بخیل اس درجہ تک نہیں پہنتا ۔ حکایت حضرت شاہ عبدارحیم صاحب دہلویؒ فرمایا شاہ عبدالرحیمؒ والد شاہ ولی اللہ ایک مرتبہ حضرت نظام الدین کے مزار پر تشریف لے گئے تو ان کی روح متمثل ہوئی تو شاہ صاحبؒ نے سرود کی نسبت سوال کیا تو فرمایا ما تقول فی الشعر ؟ ( آپ شعر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ) ۔ شاہ صاحبؒ نے فرمایا حسنہ حسن و قبیحہ قبیح ( جو شعر اچھا ہو وہ اچھا ہے اور جو برا ہو وہ برا ہے ) پھر فرمایا ما تقول فی حسن الصوت ؟ ( آپ اچھی آواز کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ) شاہ صاحبؒ نے فرمایا یزید فی الخلق ما یشاء ( خدا تعالی کی نمعت ہے جس کو مل جائے ) ۔ فرمایا اگر دونوں جمع ہو جائیں تو شاہ صاحب نے فرمایا نور علی نور ۔ بس یہ حقیقت ہے سرود کی ۔ اس کے بعد بہاء الدین نقشبندیؒ کا تخت آسمان کی طرف سے آیا ۔ شاہ صاحبؒ نے حضرت نظام الدین سے کہا کہ ان کے سامنے کیوں آپ نے یہ ذکر نہیں کیا ۔ فرمایا خلاف ادب ہے ۔ زندگی مکہ مکرمہ کی اور موت مدینہ طیبہ کی فرمایا ، اس میں اختلاف ہے کہ مکہ کی اقامت افضل ہے یا مدینہ طیبہ کی ؟ حضرت حاجی صاحبؒ کی اس میں عجیب تحقیق ہے کہ سب روایات جمع ہوتی ہیں کہ زندگی مکہ مکرمہ کی اور موت مدینہ کی ۔ کانپور میں اربعین کے امتحان میں ایک غیر مقلد مولوی صاحب کا طالب علم سے سوال اور ان کا قدرتی جواب فرمایا کانپور میں ایک دفعہ ایک اربعین ( حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس