ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
فرمایا بلکہ اب تو یہ ہے من لہ شیخ فشیخہ الشیطان " جس کا پیر ہے تو اس کا پیر شیطان ہے ،، سہولت کے اختیار کرنے سے حق تعالی سے محبت بڑھتی ہے فرمایا میرا مذاق یہ ہے کہ صاف صاف اپنی حالت ظاہر کر دوں اور سہولت کو اختیار کرتا ہوں اس حالت میں حق تعالی کی محبت بڑھتی ہے اور نعمت کی قدر ہوتی ہے ۔ مرتد کو ترک اسلام پر صدمہ ضرور ہوتا ہے فرمایا مرتد کو ترک اسلام پر صدمہ ضرور محسوس ہوتا ہے اور یہ عجیب بات ہے ۔ چنانچہ عبدالغفور دھرم پال کی تحریر سے بھی یہ معلوم ہوا کہ میں جب مرتد ہوا تھا تو بہت صدمہ ہوا تھا اور فرمایا اگر کسی سے ہو سکے تو خود اس سے تحقیق کر کے مجھے اطلاع دے اور اس قسم کے واقعات کی تحقیق کر کے جمع کرنا بہت مفید ہے ۔ قرآن مجید کی ایک عجیب شان فرمایا قرآن مجید میں ایک عجیب شان ہے کہ جب ایک مضمون سے دوسرے کی طرف انتقال فرماتے ہیں تو اس دوسرے مضمون میں پہلے کا اثر نہیں ہوتا ۔ مثلا پہلے غضب کا مضمون ہے پھر رحمت کا مضمون شروع ہوا تو غصہ کے آثار نہیں معلوم ہوتے کیونکہ متکلم انفعالات سے پاک ہے ۔ اسی طرح حق تعالی کے کلام میں دباؤ نہیں ، انسان کے کلام میں ضرور دباؤ کا احساس ہوتا ہے ۔ انسان متکلم کے کلام میں ڈر ہوتا ہے خواہ حق تعالی کا ہو یا مخلوق کا ہو ۔ علماء کی تحقیر سے ایک عالم کو نقصان پہنچتا ہے فرمایا ولی اللہ کی بے ادبی اور گستاخی سے صرف ایک شخص کو نقصان پہنچتا ہے اور علماء کی تحقیر سے ایک عالم کو نقصان پہنچتا ہے کہ وقار اور اعتبار علماء کا جب نہ رہا تو دین کس سے حاصل کریں گے ۔ اکیلا آدمی زیادہ کام کر سکتا ہے فرمایا آج کل آدمی جو کام کر سکے وہی ہو سکتا ہے جماعت سے مل کر بوجہ طبائع