ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ملفوظات حکیم الامت جلد ـ 26 ـ کاپی ـ 9 بچا ہوا کھانے سے طبعی انقباض فرمایا مجھ کسی کے سامنے کا بچا ہوا کھانا کھانے سے بہت انقباض ہوتا ہے بالکل کھایا ہی نہیں جاتا ـ البتہ ساتھ کھانے میں یہ کیفیت نہیں ہوتی ـ تحسنیک کا حکم فرمایا حضرت مولانا گنگوہیؒ سے کسی نے دریافت کیا کہ تحسنیک کا ( یعنی بچہ کے منہ میں کوئی چیز چبا کر ڈالنا جب بچہ پیدا ہو ) کیا حکم ہے ـ فرمایا کوئی دیندار عالم متبع سنت ہو تو مسنون ہے ورنہ بدعتی کا تھوک چٹانے میں کیا فائدہ ـ تین موقع پر سلام ممنوع ہے فرمایا فقہاء نے تین موقعوں میں سلام منع کیا ہے (1) جب کوئی طاعت میں مشغول ہو اس کو سلام نہ کرنا چاہیے ـ اسی طرح جب کوئی مصیبت میں مشغول ہو اور تیسرا موقع یہ کہ حاجت بشریہ میں مشغول ہو ـ داڑھی منڈانے والے کو سلام کی صورت فرمایا داڑھی منڈوں کو سلام کرنے کے متعلق ایک تو طریق یہ ہے دوسرا علاج ہے طریق تو یہ ہے کہ ان کو سلام نہ کرے اور علاج یہ ہے کہ اگر اپنے آپ کو ان سے اچھا خیال کرے تو سلام کرنا واجب ہے ـ ( بغرض علاج ) ترک سماع میں مجاہدہ ہے فرمایا ایک درویش صاحب سماع مگر طریق سے واقف الہ آباد میں ملے مجھ سے مسئلہ سماع کے متعلق سوال کیا میں نے کہا یہ بتلائیں کہ اس طریق باطن کا حاصل کیا ہے انہوں نے کہا مجاہدہ یعنی خلاف نفس عمل کرنا ـ میں نے کہا کہ اب سچ سچ کہو کہ سماع کی طرف نفس راغب ہوتا ہے یا نہیں انہوں نے فرمایا بیشک ـ میں نے کہا طریق کی حقیقت ہے مجاہدہ یعنی خلاف نفس کرنا اور سماع کی طرف ہمارے نفوس راغب ہیں ـ اب ان دو مقدموں کے بعد بتلاؤ کہ سماع سننا