ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
حضرت صوفیاء بڑے حکیم ہوتے ہیں فرمایا یہ حضرات ( یعنی صوفیا کرام ) بڑے حکیم ہوتے ہیں ـ جمع بین الضدین کر دیتے ہیں ـ حضرت حاجی صاحبؒ کے پاس ایک شخص ہدیہ لایا تو فرمایا کہ " ہدیہ محبت کا شاہد ہے ،، چونکہ اس قول سے ان غرباء کی دل شکنی کا اندیشہ تھا جن کو ہدیہ پیش کرنے کی استطاعت نہیں ہوتی تو اسکی اصلاح فرمائی اور فرمایا " مگر جب محبت کامل ہو جائے تو شاہد کی ضرورت نہیں رہتی ،، ـ ایک گستاخانہ خط کا عجیب جواب ایک شخص نے خط کے ذریعہ سے " یا شیخ عبد القادر جیلانی ،، کے وظیفہ کا حکم دریافت کیا ـ خط کی عبارت نہایت گستاخانہ تھی اور یہ لکھا تھا کہ " اس کا حکم تم کو کہاں تک معلوم ہے ،، ـ جواب لکھا کہ حکم سے مراد کیا ہے ؟ منصوص یا مستبط ؟ بعد میں فرمایا کہ بڑا ذہین بنتا ہے میں اس کو دس سال ٹال سکتا ہوں اپنا سوال بھی متعین نہیں کر سکے گا ـ داڑھی رکھوانے کی ترغیب پر عجیب حکیمانہ وعظ فرمایا ڈھاکہ میں شہر سے دور شاہی باغ میں میں وعظ کہا ـ وہاں سب نواب صاحب کی قوم کے لوگ تھے جو داڑھی منڈے تھے ـ میں نے کہا کہ صاحبو ! یہ تو مجھے امید نہیں کہ تم میرے کہنے سے داڑھی منڈانی چھوڑ دو گے مگر یہ تو کیا کرو کہ ہر روز سوتے وقت ایک دفعہ یہ خیال کر لیا کرو کہ یہ کام بہت برا ہے ـ ہم بڑے نالائق ہیں ـ بڑے خبیث ہیں ـ اس طرح ہر روز اپنے آپ کو ملامت کر لیا کرو ـ وعظ کے بعد نواب صاحب نے کہا کہ آپ نے ایسی تدبیر بتلا دی کہ کبھی داڑھی منڈا ہی نہیں سکتے ـ میں نے کہا ہاں ! میں پاہتا بھی یہی ہوں ـ کیرانہ میں ایک تعلیم یافتہ شخص سے گفتگو فرمایا کہ ایک صاحب تعلیم یافتہ نے کیرانہ میں کہا کہ آپ کی کتابیں نہایت عمدہ ہوتی