ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نہیں کرتے تو کچھ اسلئے کہ کون جھک جھک کرے اور یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ معتقدین کم نہ ہو جائیں ـ اور یہ غضب ہے ـ پشت کے پیچھے بیٹھنے والے کا علاج فرمایا کہ جو شخص پشت کے پیچھے بیٹھے اس کو کچھ نہ کہو ـ اٹھ کر اس کے پیچھے بیٹھ جاؤ ـ تا کہ اس کو معلوم تو ہو کہ کس قدر تکلیف ہوتی ہے ـ باقی یہ شبہ کہ وہ مجھ کو بزرگ سمجھتا ہے تو اس کی کیا دلیل ہے کہ میں اس کو بزرگ نہیں سمجھتا ـ ہر مسلمان بزرگ ہے ـ زمانہ تحریک خلافت میں ایک صاحب کی بد تمیزی کا خط فرمایا کہ تحریک خلافت کے زمانہ میں ایک شخص نے خط لکھا کہ شامل ہو جاؤ ورنہ اکیلے رہ جاؤ گے ـ فرمایا کہ یہ مذاق ہے لوگوں کا ـ فرمایا کہ جو حق پر ہو اس کے ساتھ اللہ تعالی ہوتے ہیں وہ اکیلا نہیں ہوتا ـ ایک شخص کو کچھ نصیحت فرمائی اس نے کہا حضرت کھاتا ( حضرت خطا ) ہو گئی معاف فرما دیں ـ اور اس شخص نے اپنے منہ پر دونوں طرف خود ہی تھپڑ کس کے مارے پھر بار بار کہا کہ معاف کر دو ـ فرمایا کہ میرا حلق بند کرتا ہے ـ امام اعظمؒ اور امام شافعیؒ نے مسائل کو ترجیح ذوق سے دی ہے ایک شخص نے تعویذ کی درخواست کی کہ تعویذ دو ـ فرمایا میں نہیں سمجھا ـ پھر اس نے زور سے اور بلند آواز سے کہا کہ تعویذ دو ـ فرمایا میں نہیں سمجھا ـ پھر اس نے کہا بخار کیلے ـ فرمایا کہ پہلے کیوں نہیں کہا تھا ـ یہ قصہ ہو رہا تھا کہ ایک اور نے کہا کہ تعویذ دو ـ فرمایا دیکھئے کہ ابھی یہ بات ہو رہی ہے ـ فرمایا اس واسطے اصولیوں نے لکھا ہے کہ " خصوص مورد کا اعتبار نہیں عموم الفاظ کا اعتبار ہے ،، دوسرے یہ سمجھا کہ سوال شاید پہلے سے ہو گا حالانکہ میں نے دلیل بھی بیان کر دی ـ اس کے بعد ایک شخص نے کوئی اصولی سوال کیا تو حضور نے اس کو جواب دے کر فرمایا ـ بات کہنے کی تو نہیں مگر کہہ دیتا ہوں کہ اصولی فقہ کی اصلیت کیا ہے ـ مجتہدین کی ترجیح کی بنا ان اصول پر نہیں جو اصولی فقہ میں مذکور ہیں ـ امام ابو حنیفہؒ نے یہ قوانین تجویذ نہیں کئے بلکہ ترجیح کی بنا ذوق پر ہے اور ذوق ایسی چیز ہے کہ ہر شخص اس کو مانتا ہے عامی سے عامی بھی