ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کرو کہ نار بہتر ہے مٹٰی سے ـ نیز اس کی تسلیم پر بھی یہ کہہ سکتے ہیں ممکن ہے کہ ترکیب سے خاصیات بدل جائیں اور یہ بھی جواب ہو سکتا ہے کہ سجدہ کا مدار فضلیت پر نہیں ہے حکم پر ہے قرآن چونکہ اللہ تعالی کا کلام ہے حکیم کا کلام ہے قادر مطلق کا کلام ہے اس لئے اس میں ایسے جوابات نہیں جو مغلوب الغضب لوگوں کے کلام میں ہوتے ہیں ـ شیخ محی الدین کا قول متعلق و سیلہ فرمایا اذان کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے اس میں ایک جزء ہے آت محمد ن الوسیلۃ الخ اس میں علماء کا اختلاف ہے کہ یہ دعا اپنے لئے کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ دونوں قول ہیں مگر اس کے متعلق شیخ محی الدین ابن عربی کا قول عجیب منقول ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ اگر بلا سوال بھی یہ درجہ کسی کو مل بھی جائے تب بھی ادب کی بات یہ ہے کہ حضورؐ ہی کیلئے تجویذ کر کے آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے ـ ایک مرید کی تربیت فرمایا مانسہرہ سے ایک شخص نے جو بیعت بھی ہیں خط لکھا کہ لوگ مجھ پر اعتراض کرتے ہیں کہ تمہاے پیر ( شیخ ) قومی تحریکات میں حصہ نہیں لیتے ہیں اس کا جواب ان لوگوں کو کیا دیا کروں ـ میں نے لکھا کہ تم ان کو یہ جواب دو کہ ایسے مہمل پیر کو میں نے چھوڑ دیا ـ اور صرف زبانی ہی نہیں بلکہ سچ مچ چھوڑ بھی دو ـ اور اگر تم نہیں چھوڑتے تو میں نے تم کو چھوڑ دیا ـ اس کے بعد وہ معافی چاہتے رہے ـ تقریبا چھ ماہ تک قصہ رہا ـ آخر اس نے لکھا کہ معافی کی کوئی صورت ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ـ اس کا جواب میں نے لکھا کہ ہاں یہ صورت ہے کہ تم اپنی غلطی کو مشتہر کرو اور جن لوگوں کی نسبت یہ لکھا تھا کہ ان کو کیا جواب دوں ان کے سامنے اپنی غلطی کا اظہار کرو پھر ان سے پتے ڈاک کے ذریعے سے مجھ کو لکھ کر بھیجو تا کہ میں خود بھی ان سے تحقیق کروں کہ تم نے ان سے کہا یا نہیں اور اب تک یہ قصہ چل ہی رہا ہے ( اس کے بعد انہوں نے سب شرطیں پوری کر دیں اور میں نے بھی معاف کر دیا مگر میں نے ان کی تربیت دوسرے کے متعلق کر دی جس پر ان سے عمل نہ ہو سکا اسی طرح سے قریب