ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مجھ کو بڑوں کی موت نے بڑا بنا دیا ۔ اس وقت کے لوگوں کی سخا اور شجاعت پہلے لوگوں کے کمالات کے سامنے کچھ بھی نہیں ۔ مطلب تو اس شعر کا یہی ہے گو اس کا متنبی نے بھی نہ سمجھا ہو ۔ حضرت مجدد صاحبؒ کی ایک عجیب بات فرمایا حضرت مجدد صاحبؒ نے فرمایا ہے کہ " احکام شرعیہ کے حکم اورعلل تلاش کرنا نبوت کے مرادف ہے ، بہت عمدہ اور عجیب بات ہے ۔ مسجد کے مینڈھے کہنے کیلئے دلیل اور ثبوت کی ضرورت ہے کسی دنیا دار نے ایک طالب علم سے کہا کہ " او مسجد کے مینڈھے ،، ! اس نے نہایت عمدہ جواب دیا کہ " مسجد کے مینڈھے دنیا کے کتوں سے تو اچھے ہیں ،، ۔ مضاف اور مضاف الیہ دونوں میں فرق ہے ۔ مینڈھا حلال اور پاک ہے اور کتا حرام اور ملعون ہے ۔ دوسرا فرق نہایت لطیف ، وہ یہ ہے کہ دنیا کا کتا ہونا تو خود دنیا والوں کا اقرار ہے اور اقرار حجت ہے اور مسجد کا مینڈھا ہونا طالب علم کا اپنا اقرار نہیں بلکہ یہ دعوی ہے دنیا دار کا ۔ اس کے ثبوت کیلئے دلیل کی ضرورت ہے ۔ یکسوئی استخارہ کے مقبول ہونے کی دلیل ہے فرمایا استخارہ میں صرف یکسوئی کا حاصل ہونا استخارہ کے مقبول ہونے کی دلیل ہے اس کے بعد اس کے مقتضا پر عمل کرے اگر متعدد استخارہ میں کیسوئی نہ ہو تو استخارہ کے ساتھ استشارہ بھی کرے ۔ یعنی اس کام میں کسی سے مشورہ بھی لے ۔ استخارہ میں ضروری نہیں کہ یکسوئی ہوا ہی کرے ۔ ہر وارد غیبی پر عمل کرنا موجب برکت ہے فرمایا ہر وارد غیبی پر عمل کرنا موجب برکت ہے ۔ الہام اور وحی میں فرق فرمایا الہام اور وحی میں دو فرق ہیں ۔ اول یہ کہ الہام کے خلاف کرنے سے صرف دنیا