ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
قامت تھے تو حضرت عمر نے فرمایا : علی بیننا کالنون بین لنا ۔ " علی ہمارے درمیان ایسے ہیں جیسے " لنا ،، میں نون ،، ۔ حضرت علی نے فرمایا : لو لا کنت بینکما لکنتما لا " اگر میں تمہارے درمیان نہ ہوتا تو تم " لا ،، ہوتے ( یعنی معدوم ہوتے ،، ۔ آداب المعاشرت فطری چیز ہے فرمایا آداب المعاشرت فطری چیز ہے اس واسطے اس کی تردید سلف میں نہیں ہوئی ۔ فطرت سلیمہ ہو یا فکر ہو تو خود بخود معلوم ہو جاتا ہے ۔ اعتراض کے وقت حضرت حکیم الامتؒ کی حالت فرمایا اگر کوئی میرے پر اعتراض کرتا ہے مجھے یہ خیال ہوتا ہے کہ میری غلطی ہو گی ۔ حکایت حضرت بایزیدؒ فرمایا حضرت بایزیدؒ جب غالبا حج سے تشریف لائے تو لوگوں نے بہت ہجوم کیا اور جاہ کی شکل دیکھی تو ہجوم کا علاج یہ کیا کہ فرمایا لا الہ الا انا میرے سوا کوئی معبود نہیں کچھ لوگ لاحول پڑھ کر چلے گئے ۔ بعض نے کچھ تاویل کر لی ۔ آ گے چل کر ایک حلوائی کی دکان سے بلا اجازت مٹھائی کھانی شروع کر دی ۔ کچھ اس فعل کو دیکھ کر بھاگ گئے ۔ کچھ معتقد رہے ۔ آ گے ایک خوبصورت لونڈی ملی تو اس کو پکڑ کر بوسہ لیا ۔ باقی لوگ بھاگ گئے ۔ بعد میں فرمایا کہ ہجوم اور عجب کا علاج کیا ۔ خلاف شریعت نہ کیا ۔ اولا سورہ طہ کی آیت پڑھی ۔ اور حلوا مرید کا تھا جس کی اجازت تھی ۔ اور لونڈی میری خود مملوکہ تھی جس سے صحبت بھی جائز تھی ۔ ترک جاہ سے اصلاح فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ فرماتے تھے کہ جب کاغذ شکن پڑے ہوئے