ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اپنے کمالات ظاہر کرتے ہیں ۔ مثلا عربی میں لکھنا ۔ تو اس پر فرمایا کہ " دعوی مانع ہے نہ جالب ۔ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحبؒ کے فقہی کمالات فرمایا شاہ عبدالعزیز صاحبؒ سے کسی نے دریافت کیا کہ جمعہ کی نماز ہندوستان میں جائز ہے ؟ فرمایا ، جیسے جمعرات کی جائز ہے ۔ کسی نے شاہ صاحبؒ سے سوال کیا کہ فاحشہ کی نماز جنازہ جائز ہے ؟ فرمایا جیسے اس کے یاروں کی جائز ہے ۔ اقباب بنانے کی علت فرمایا قباب ( جمع قبہ ) جواز میں بعض کا قول " قیل ،، سے نقل کیا ہے ۔ وجہ شاید یہ ہو کہ احکام معلل ہیں ۔ ممانعت قباب کی علت اور ہو اور جواز کی علت شاید اظہار احترام اور شوکت اسلام ہو ۔ شاید اس بنا پر کسی نے فتوی دیا ہو ۔ اس لئے زیادہ ملامت نہ کرنا چاہیے ۔ مولود سے متعلق حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ کا ارشاد فرمایا حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ سے مولود کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا نہ اتنا برا ہے جتنا لوگ کہتے ہیں نہ اتنا اچھا ہے جیسے بعض کہتے ہیں ۔ علی گڑھ میں مولود کرنا کسیا ہے فرمایا علی گڑھ میں مولود ہوتا ہے ایک مولوی صاحب نے بہت عمدہ وجہ بیان کی کہ صاحب یہ تمہارے لئے بدعت ہو گا ان کیلئے ضروری ہے کیونکہ اس بہانہ سے رسول اللہ ؐ کے احکام ان کے کان میں پڑ جاتے ہیں ۔ ورنہ بالکل کورے رہیں گے ۔ فرمایا قاضی تراب صاحب اور مفتی سعد اللہ صاحب کی ملاقات ہوئی ۔ قاضی تراب صاحب مولود کے قائل تھے اور مفتی صاحب مانع ۔ قاضی تراب صاحب نے کہا ابھی تک مولود کا انکار ہی ہے ۔ مفتی صاحب نے کہا ابھی تک اصرار ہی ہے ؟ قاضی صاحب نے کہا و اللہ ! ہم محبت کی وجہ سے کرتے ہیں ۔ مفتی صاحب نے کہ و اللہ ! ہم متابعت کی وجہ سے منع کرتے ہیں ۔ قاضی صاحب نے کہا و اللہ ! نیت دونوں کی درست ہے ۔