ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
طاعت سے برکت اور برکت سے دنیاوی منفعت پیدا ہو جائے تو یہ جائز ہے ۔ درندوں کے چمڑوں کے استعمال کی ممانعت حدیث میں درندوں کے چمڑوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے تو شراح حدیث نے اسکی وجہ بیان کی ہے کہ درندوں کی خصلت پیدا ہو جائے گی ۔ دفع طاعون کے لئے ایک عمل فرمایا میں طاعون کے دفع کیلئے تین دفعہ سورہ انزلناہ پڑھ دیتا ہوں ۔ وجہ تناسب یہ ہے کہ اس میں نزول ملائکہ کا ذکر ہے اور طاعون شیطان کے اثر سے ہوتا ہے اور فرشتہ اور شیطان میں تضاد ہے ( جامع عرض کرتا ہے کہ پانی پر بھی دم فرما دیتے تھے اور ڈھیلے پر بھی دم کر کے دے دیتے تھے کہ اس کو گھس گھس کر پھوڑے پر لگایا جائے ۔ ایک شخص کو پھانسی دئے جانے کا سبب فرمایا میرٹھ میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی ۔ اس کی لاش آئی میں نے دریافت کیا کہ کس بنا پر پھانسی آئی ۔ کہا کسی کو رات میں گولی لگی تھی ۔ اور قاتل کا کچھ پتہ نہ تھا ۔ وہاں قریب ہی کوئی مجسٹریٹ تھا وہ پہنچا ۔ اس نے مجروح سے دریافت کیا کہ تم کو کس نے مارا ہے ۔ اس نے اپنے بھائی کا نام لیا اور سوائے مقتول کے اور کوئی گواہ نہ تھا ۔ وکیل نے بتایا کہ حاکم نے کہا کہ موت کے وقت جھوٹ نہیں بولا جاتا ۔ فرمایا ۔ میں نے کہا کہ اگر یہ مدار ہے صدق کا ۔ تو پھانسی والے سے بھی پھانسی کے وقت دریافت کیا جاتا ۔ یہ بھی جھوٹ نہ بولتا ۔ ان وکیل صاحب کو اس کا کوئی جواب نہ آیا ۔ قصدا فورا بھول جانا بہت تعجب کی بات ہے فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے ایک شخص سے حب کا عمل سیکھا ۔ وہ شخص اس عمل کا ایک دفعہ تجربہ کر چکا تھا ۔ اس نے ایک رئیس کی لڑکی کیلئے پڑھا ۔ تو فورا لڑکی حاضر ہو گئی ۔ اور کہا کہ میں حاضر ہوں ۔ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے فرمایا کہ نفس پر کچھ اعتبار نہیں ۔ اس واسطے اس عمل کو بھلاتا ہوں ۔ یہ کہہ کر فورا بھول گئے ۔ فرمایا کہ یہ