ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
غیر مقلدین کیلئے ہر جزو کے لئے نص کی ضرورت ہے فرمایا چونکہ غیر مقلدین کے لئے ہر جزو کیلئے نص کی ضرورت ہے ۔ اسلئے قوائد کلیہ ان کے نزدیک کوئی شے نہیں ۔ ایک عالم نے ایک غیر مقلد مولوی صاحب سے دریافت کیا اور ایسا سوال کیا کہ کسی اور کو شاید نہ سوجھا ہو ۔ وہ یہ کہ پہلے یہ پوچھا کہ جو عمدا نماز ترک کرے وہ مسلمان ہے یا کافر ؟ انہوں نے کہا من ترک الصلوۃ فقد کفر ۔ پھر کہا کہ جو امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز ہوئی یا نہیں ؟ کہا کہ نہیں ہوئی کہا کہ پھر وہ مسلمان ہے یا کافر ؟ وہ غیر مقلد مولوی صاحب رک گئے اور کہا کہ میں تو کافر نہیں کہہ سکتا ۔ تناسخ کے ابطال کی ایک نص فرمایا آریہ کس بھروسہ پر ہو ۔ ان کے نزدیک نجات ابدی ہے ہی نہیں ۔ اسلام تو ایک دفعہ لا کر بے فکر ہو گئے کہ نجات ہو جائے گی ۔ ان کے ہان آریہ بنو تو بھی بے فکری نہیں ۔ ناسخ کے ابطال کی ایک نص خواب میں معلوم ہوئی پھر جاگ کر ضبط کر لیا ۔ ربنا امتنا اثنتین و احییتنا اثنتین ( پارہ 24 ) رمضان شریف میں کام کی زیادتی فرمایا رمضان شریف میں استفتاء مجھے لکھنے پڑتے ہیں ۔ مولوی ظفر اور مولوی عبدالکریم کہتے ہیں کہ ہم کو رمضان کی رخصت دی جائے ۔ اس طرح رمضان میں کام بڑھ جاتا ہے ۔ فخرالمحدثین کا امتحان کسی نے کہا کہ بنگال کی طرف فخرالمحدثین کا ایک امتحان مولوی فاضل کی طرح نکلا ہے ۔ فرمایا انہیں پڑھاتا کون ہو گا ؟ کچھ دن رہ کر ف گر جائے گی ۔ نا مسلم فرمایا راجپوتانہ میں جو لوگ مرتد ہوئے وہ اپنے آپ کو نہ مسلم کہتے ہیں اور نہ ہندو بلکہ نو مسلم فرمایا ۔ بالکہ وہ نا مسلم ہیں ۔