ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
قرب میں تین چیزوں کا دخل ہے فرمایا میں علوم مکاشفات کی طرف زیادہ نہیں خیال کرتا کیونکہ ان کو قرب میں کوئی دخل نہیں ۔ قرب میں دخل تین چیزوں کو ہے اعمال اور وہ علوم جو ذریعہ ہیں اعمال کے اور بعضے وہ علوم جو من قبیل عقائد سے ہیں ۔ اس واسطے فصول الحکم کے مضامین سے دل نہیں لگتا ۔ فصول الحکم کتاب سبقا پڑھانا نا مناسب ہے فرمایا حید آباد میں فصول الحکم کو سبقا پڑھاتے ہیں ۔ بھلا یہ کوئی پڑھانے کی کتاب ہے شیخ نے فرمایا : یحرم لنظر الی کتبنا ۔ ( ہماری کتابیں دیکھنا حرام ہے ) ۔ نظر کرنا حرام ہونے سے یہ لازم نہیں کہ یہ کتاب بے کار ہے ۔ نظر تو غیر محرم عورت کی طرف بھی حرام ہے تو اس سے عورت کا لغو ہونا لازم نہیں آتا ۔ بلکہ وہ کتابیں تو منظور الہیا ہونے کے لائق ہیں مگر ہم میں نظر کی استعداد نہیں جیسے حق تعالی نے فرمایا ہے : لن ترانی مجھ کو تم دیکھ نہ سکو گے اور یہ نہیں فرمایا : لن اری ( میں دیکھا نہیں جاتا ) ۔ شیخ کی کتابوں کے متعلق دو قسم کے لوگ ہیں ۔ ایک تو شیخ کے معتقد ہیں ۔ وہ شیخ کے کلام کو ظاہر پر محمول کر کے گمراہ ہو رہے ہیں اور دوسرے شیخ کے مخالف ہیں جو ان پر طعن کر کے ایمان برباد کر رہے ہیں ۔ نیت کی اصلاح میں زیادہ کاوش نا مناسب ہے فرمایا حضرت ابن سیرین ؒ اور حضرت حسن بصری ؒ ایک زمانہ میں تھے ۔ ان دونوں حضرت میں سے ایک کا انتقال ہوا تو دوسرے جنازہ پر حاضر ہوئے مگر جنازہ نہ پڑھا لوگوں نے اعتراض کیا کہ جنازہ کیوں نہیں پڑھا ؟ آجکل کے لوگ نہ تھے کہ تارک فرائض کو ولی جانتے ہیں اور جتنا کوئی پابند ہو اسے معمولی آدمی جانتے ہیں ۔ وہاں یہ نہ تھا ۔ لوگوں نے جب سوال کیا تو جواب دیا کہ میں نیت کی تصحیح میں لگا رہا ۔ فرمایا نیت کے معنی تھے بنا ۔ کہ کس بنا پر جنازہ پڑھوں ۔ کیونکہ متعدد بنائیں ہو سکتی ہیں ۔ اول یہ کہ لوگ اعتراض نہ